بھارت کا آپریشن مہادیو دھوکہ اور فراڈ پر مبنی اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

عالمی سطح پر بھارت پر معاشی واقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں بھارت دنیا میں امن کیلئے خطرہ اور دہشتگرد ملک بن چکا ہے ،شاداب رضا نقشبندی

جمعہ 1 اگست 2025 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ بھارت کا آپریشن مہادیو دھوکہ اور فراڈ پر مبنی اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے،بھارت پاکستان سے عبرتناک شکست برداشت نہیں کرپارہا اپنی خفت مٹانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈیاستعمال کررہا ہے ،بھارت جھوٹے آپریشن کی آڑ میں بے گناہ کشمیریوں کا قتل کررہا ہے ،بھارت کے پاکستان میں دہشتگردی کے واضع ثبوت پوری دنیا پر عیاں ہوچکے ہیں ، پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے واضع ثبوت موجود فیٹیف کی بلیک لسٹ میں بھارت کو شامل کیا جائے ،عالمی سطح پر بھارت پر معاشی واقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں ،بھارت پوری دنیا میں امن کیلئے خطرہ اور دہشتگرد ملک بن چکا ہے ،پاکستان کے آپریشن بنیان مرصوص نے بھارتی جنگی جنون کو زمین بوس کردیا ہے ،پاکستان کے عوام متحد اور پاک افواج کے ساتھ ہیں ،پہلگام واقعہ مودی حکومت اور آر ایس ایس کا رچایا گیافلاپ ڈرامہ تھا ،بھارت نے جارحیت کا راستہ اپنا اور خود ہی جج ،جیوری اور ایگزیکیوشن بن گیا ،بھارت کو پوری دنیا میں سفارتی سطح پر ناکامی کا سامناکرنا پڑرہا ہے ،جھوٹے بنائوٹی آپریشن بھارتی مکروہ چہرے کو بے نقاب کررہے ہیں ،کا اظہار انہوں نے بھارتی جھوٹے آپریشن اور بے گناہ افراد کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ،شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پاکستان کی فوج اور عوام ملک کی سلامتی کیلئے جہاد کے جذبے سے سرشار ہیں ،بھارت نے کوئی بھی حماقت کی طو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں ،اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کرئے ،مودی حکومت نے ظلم وجبر کے ذریعے کشمیریوں کے انسانی حقوق سلب اور جینے کا حق چھینا ہوا ہے ،پاک فوج کی صلاحیتوں اور قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے ۔