مجلس علماء پاکستان کے زیراہتمام سرینہ ہوٹل پشاور میں قومی استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد ک
بدھ 6 اگست 2025
22:05
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) مجلس علماء پاکستان کے زیراہتمام سرینہ ہوٹل پشاور میں قومی استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں جشن آزادی اور معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی عظیم فتح پر خوشی اور اپنی بہادر مسلح افواج کی قربانیوں اور شہداء پاکستان کو سلام و خراج تحسین پیش کیاگیا،کانفرنس کی صدارت وقیادت چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور سفیرامن مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد نے فرمائی،جبکہ کانفرنس کے مہمان خصوصی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی تھے،جبکہ کانفرنس میں صوبائی وزیر مذہبی امور اوقاف خیبر پختونخوا پیر عدنان قادری،بشپ آف پشاور بشپ ہمفری سرفراز پیٹر،مولانا طیب قریشی،باباجی گرپال سنگھ،مولانا اشرف علی،علامہ مقصود سلفی،مفتی فضل جمیل رضوی،مولانا فضل جمیل رضوی،ہارون سرب دیال،مولانا راشد الحق،مولانا روح اللہ مدنی،مولانا احسان الحق،مولانا عبدالرؤف مدنی،مولانا ڈاکٹر صدیق چشتی،مولانا رفیع اللہ قاسمی،پادری الطاف گوہر،پادری شاہد یوسف،مفتی عتیق اللہ قادری،مولانا ہدایت اللہ،امجدعزیز،مولانا فضل اللہ جنیدی،مولانا جلیل جان،سید ارشد حسین نقوی،مولانا رحمت اللہ قادری،مولانا عابد اسرار،پیر عمر فاروق شاہ،ملک حمود الرحمن،قاری انور سلیم،قاری حسن المآب،پروفیسر ظفراللہ جان،میاں اجمل عباس،مولانا فیصل زمان،پادری جارج غلام،پادری تمن لارنس،میاں محمد اقبال،ندیم بنگش،حافظ فقیر محمد مدنی،مولانا حمید اللہ قادری،عمر بن عبدالعزیز،مولانا اسامہ قریشی،حافظ محمد احمد قریشی،مفتی تاج محمدجنیدی،مولانا روح اللہ توحیدی،مولانا وقار حیدر،زوار حسین زیدی،سید غلام حسین ودیگر تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام و مشائخ عظام اور مذاہب عالم کے راہنماؤں نے شرکت و خطاب کیا،کانفرنس سے مولانا سید محمد عبدالخبیر آزادنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ ہے،آج ہم سب کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں کہ اللہ تعالیٰ نے مملکت خداداد جیسی نعمت عطاء کی،وطن عزیزپاکستان کے حصول کیلئے لاکھوں انسانوں نے اپنی جان و مال اور اولاد کی قربانیاں پیش کیں،اور وطن عزیز پاکستان معرض وجود میں آیا،پاکستان اسلام اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیاگیا،آج یقینا دشمنوں کی نظر پاکستان پر ہے،افواج پاکستان ہمارا فخر ہے،آج پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج اور اپنے سپہ سالار فیلڈ مارشل حافظ جنرل سید عاصم منیر کے ساتھ کھڑی ہے،افواج پاکستان نے ملک دشمن قوتوں اور ہمارے ازلی دشمن بھارت کے ایجنڈے کو نیست و نابود کیا،مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ 6اور 7مئی کی رات کو جب ہندوستان نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ اور مساجد و مدرسوں،بچوں،ماؤں،بہنوں اور بزرگوں کو نہیں معاف کیا،اور جس جگہ حملہ کیا وہ آبادی والی جگہیں اور عبادت گاہیں تھیں،وفاقی حکومت وزیر اعظم پاکستان، افواج پاکستان اور علماء کرام و پوری قوم نے متحد ہوکر دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا،افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستانی قوم اور اُمت مسلمہ کے دل جیت لیے،پوری قوم شہداء پاکستان اور معرکہ حق بنیان مرصوص کی فتح عظیم پر افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو سلام و خراج تحسین پیش کرتی ہے،صدر اور وزیر اعظم پاکستان اورفلیڈمارشل حافظ جنرل عاصم منیر کاپاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے جو کردار ادا کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے،گورنر خیبر پختونخوافیصل کریم کنڈی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد کو پشاور میں قومی استحکام پاکستان کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،انھوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کو اتحاد ووحدت،مذہبی ہم آہنگی،رواداری،امن،اخوت محبت،بھائی چارہ،استحکام اور قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے،ہم ملک دشمن طاقتوں کی تمام سازشوں کو ملکر ناکام بنائیں گے،وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے،آج پوری قوم جشن آزادی اورفتح معرکہ حق جوش و جذبہ سے منارہی ہے،،صوبائی وزیر مذہبی امور اوقاف خیبر پختونخواہ پیر عدنان قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ازلی دشمن ہمسایہ ملک بھارت مودی پاکستان میں دہشت گردی،بدامنی اور فرقہ واریت کو ہوادے کر لسانیت کے نام پر ہمیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے،معرکہ حق نے آزادی اور اس کے جشن کی اہمیت کو بڑھا دیا، پاکستان عالم اسلام کا قلعہ ہے،پوری اُمت مسلمہ کی دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں،ایم پی اے بابا جی گرپال سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کیلئے جنت نظیر خطہ ہے، پاکستان کی سلامتی و تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں،انڈین حکومت ہمیشہ اقلیتوں کو نقصان پہنچانے اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں ملوث رہتی ہے،ہم افواج پاکستان کے ساتھ ملکر بھارت مودی کو منہ توڑ جواب دیں گے،علماء کرام و دیگر مذاہب عالم کے راہنماؤ ں نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام علماء کرام منبر ومحراب کے ذریعے فرقہ واریت و دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مذہبی ہم آہنگی اور پیغام پاکستان کو فروغ دیں، جشن آزادی اورفتح معرکہ حق کا جشن پورے ملک میں اور تمام مدارس و مساجد و دیگر عبادت گاہوں میں جوش و خروش سے منایاجارہاہے، الحمداللہ،پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،ہرآنے والا دن ملک کے دفاع کو مضبوط بنا رہا ہے،آخر میں تمام مکاتب فکرکے جید علماء کرام اور دیگر مذاہب عالم کے راہنماؤں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کراظہار یکجہتی کی،اور پاکستان زندہ باد،پاک فوج پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے، کانفرنس کے اختتام پرعالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ،ملکی سلامتی ترقی و خوشحالی،افواج پاکستان کے شہداء،معرکہ حق کی فتح،استحکام پاکستان،مقبوضہ کشمیر اور غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعاء بھی کی گئی۔