
نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہر صورت ہوگی، طلال چوہدری
جمعرات 7 اگست 2025 17:21

(جاری ہے)
میں خود کراچی پہنچ رہا ہوں۔سندھ حکومت بھی آن بورڈ ہے۔ہم اس مسئلہ کا حل نکالنے کے لئے کوشاں ہیں۔وزیر دفاع نے بھی ایوان میں اس پر بات کی ہے کہ پروازیں بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو اسمبلی کے گیٹ بند کرنے کی بات کی گئی۔ہماری جرات نہیں کہ اسمبلی کا تقدس پامال کریں۔5 اگست کو یوم استحصال بھی تھا ،ڈی چوک میں کشمیریوں کے حق میں واک تھی۔گیٹ سے باہر سے آنے والوں کو روکنے کے لئے گیٹ بند تھا۔تاہم باہر جانے کے لئے تمام راستے کھلے تھے۔اسد قیصر خود سپیکر رہے ہیں انہوں نے اپنے دور میں عدم اعتماد کی تحریک کے ساتھ جو سلوک کیا وہ سب کے سامنے ہے۔2013 سے 2018 تک بھی یہی اعتراض سپیکر پر تھا لیکن انہوں نے استعفیٰ قبول نہیں کیے اور سی چوک سے انہیں واپس اسمبلی میں لایا۔انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر ایک کا حق ہے لیکن یہ امن وامان سے مشروط ہے۔انہوں نے جو درخواست دی اس پر دیئے گئے نمبروں پر رابطہ کیا گیا لیکن فون نہیں اٹھایا۔اسلام آباد میں 9 لوگوں کو گرفتار کیا گیا یہاں 100 کے قریب مرد وخواتین احتجاج پر آئے،اڈیالہ کا رستہ اسمبلی سے ہو کر نہیں جاتا یہ بہانے نہ بنائیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ مقبولیت بے گناہی کے لئے دلیل نہیں۔مقبولیت کیا شہداء کے مجسموں کو آگ لگانے کی اجازت دیتی ہے؟ نومئی کس جماعت نے کیا سب کو پتہ ہے۔ان کے وزیر اعلی کہہ رہے ہیں کوئی آپریشن نہیں ہونے دیں گے،ملک میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہورہا اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن ہوگا کوئی نہیں روک سکتا،انہوں نے خود ٹی ٹی پی کو لاکر آباد کیا۔پنجابی،شیعہ اور سکیورٹی فورسز میں خدمات دینے والے پاکستانیوں کو ماررہے ہیں،یہ بتائیں یہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ ہیں،یہ 9 مئی سے بڑا گھناؤنا اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ 700 ارب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استعداد بڑھانے کے لئے دیا گیا،ان کا وزیر اعلی آفیسران کو کہتا ہے کہ اگر ہم نے جنگ لڑی تو ہمارا حال ہی پی اور اے این پی جیسا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2015 کے بعد ان کی جماعت پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔وہاں پر حملے جمیعت علمائے اسلام اور دیگر جماعتوں کے ممبران پر ہوتا ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کسی کا باپ نہیں روک سکتا۔صوبے میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہورہا اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
پیپلزپارٹی نے تھرمیں کوئلہ سے توانائی حاصل کرکے ملکی معیشت میں انقلاب برپا کیا ‘ سردارسلیم حیدر
-
کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بد حالی ، ورلڈ بینک کی رپورٹ سندھ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ، منعم ظفر خان
-
باجوڑ سے خارجیوں کو نہیں نکال سکتے تو علاقہ خالی کردیں: حکام نے قبائل کے سامنے 3 نکات رکھ دیے
-
رانا تنویرحسین کی ایف ایف سی ایل کے سی ای او جہانگیر پِراچہ سے ملاقات، کھاد کی فراہمی اور قیمتوں پر تبادلہ خیال
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سمبازہ میں فورسز کی خوراج کے خلاف کامیاب کارروائی پر اطمینان کااظہار
-
نومبرمیں مینارپاکستان پرملکی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع ہوگا، حافظ نعیم الرحمن
-
گورنرخیبرپختونخوا کی وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات ، خیرسگالی پیغام پہنچایا
-
پی ٹی آئی کی ہر کال مس کال ثابت ہو رہی ہے،ملک ترقی کر رہا ہے،فسادیوں کو دھرنے اور احتجاج کی پڑی ہے۔عظمی بخاری
-
گھر بیٹھے گاڑیوں کے پسندیدہ نمبروں کیلئے ای آکشن سسٹم کا آغاز
-
لاہور: دل کا دورہ پڑنے پر میاں، بیوی فلائی اوور سے گر کر جاں بحق
-
پنجاب اسمبلی کمیٹی نے نیا لوکل گورنمنٹ بل دوہزار پچیس منظور کر لیا
-
علیمہ خانم کی سابق چیئرمین کے بیٹوں کی پاکستان آمد کیلئے اپنے وکیل کو ضروری قانونی کاروائی مکمل کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.