Live Updates

-فیلڈ مارشل عاصم منیرکی صدر ٹرمپ سے امریکہ میں ملاقات اور سفارتکاری سے ملکی معیشت پر بہتر اثرات مرتب ہوں گے ، ذوالفقار بھٹی

، پرائز بانڈز میں توسیع ہوتی رہی ہیں، 742 ارب کے کل پرائز بانڈز تھے،738 ارب کے پرائزبانڈز ریڈیم ہو گئے تھے‘بلال اظہر کیانی قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات، سیکرٹریز کی عدم موجودگی پر سپیکر ایاز صادق شدید برہم ہوگئے

جمعرات 7 اگست 2025 23:35

(5 اسلام آباد(آن لائن )قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی سیکرٹری ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہم نے امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر کیے ‘فیلڈ مارشل عاصم منیرکی صدر ٹرمپ کے ساتھ امریکہ میں ملاقات ہوئی سفارتکاری سے ملکی معیشت پر بہتر اثرات مرتب ہوں گے ‘مہنگائی کی شرح 23 فیصد سے ساڑھے چار فیصد پر لائے ہیں امریکہ نے انڈیا پر 25 فیصد سے 50 فیصد ٹیرف بڑھایا ہے اس خطے میں سب سے کم ٹیرف پاکستان پرہے۔

یوزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پرائز بانڈز کے معاملے میں توسیع ہوتی رہی ہیں، 742 ارب کے کل پرائز بانڈز تھے،738 ارب کے پرائزبانڈز ریڈیم ہو گئے تھے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما عبد القادر پٹیل اپوزیشن لیڈر کی نشست پر بیٹھ گئے تو سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ کیا نئے اپوزیشن لیڈر آگئے ہیں ایوان میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے قہقہے لگ گئے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی و ترقی سے متعلق سوال پر جواب نہ آنے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو طلب کر لیامیں اب تحریری جواب بھی لینا شروع کر دوں گا،عالیہ کامران کے بند کئے گئے مختلف مالیت کے پرائز بانڈز سے متعلق سوال پر وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پرائز بانڈز کے معاملے میں توسیع ہوتی رہیں ہیں،2024 تک کافی موقع دیا گیایہ معاملہ دسمبر 2024 میں بند کیا گیا تھا آگیدرخواستیں آئیں تو معاملے کو دیکھا جاسکتا ہے، 742 ارب کے کل پرائز بانڈز تھے،738 ارب کے پرائزبانڈز ریڈیم ہو گئے تھے چھ چھ مہینوں کی توسیع کے بعد اس کو بند کیا گیا ہے سپیکر قومی اسمبلی نے کرپٹو کرنسی سے متعلق سوال کا جواب نہ آنے پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ کابینہ ڈویڑن اس پر جواب دے گی، سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم سیکرٹری خزانہ کو بلائیں گے لیکن آپ اس کو خود بھی دیکھیں، ایک اور سوال کا جواب نہ آنے پر اسپیکر نے سیکرٹری خزانہ کو طلب کرلیااور کہا کہ جوائنٹ سیکرٹری صاحب سیکرٹری خزانہ کو بلائیں گورنر اسٹیٹ بینک کو بلانا پڑا تو ان کو بھی بلا لیں گے،نوید قمر صاحب آپ بہت شرافت سے چلتے ہیں اسپیکر نے چیئرمین خزانہ کمیٹی نوید قمر کو معاملے کو قائمہ کمیٹی میں اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پھر سیکرٹری کے آنے کو لازمی قرار دے دیں گے،اتنی غیر سنجیدگی سے پارلیمنٹ کو لیا جارہا ہے اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹیٹ بینک کا اسپیشل آڈٹ کرانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسٹیٹ بینک کے پاس ہر سال کا ریپیٹری ایشن کا ریکارڈ نہیں تو ان کا اسپیشل آڈٹ کرنا چاہئے، ہم کوئی اسپیشل آڈٹ نہ کرالیں اسپیکر سردار ایاز صادق کا بلال اظہر کیانی سے استفسار کیا اس پر بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وہ تو آپ کا استحقاق ہے، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ مہنگائی میں کمی ہوئی ہیمعاشی استحکام آیا ہے جس کے نتیجے میں پرائمری بیلنس بھی مثبت ہوا پالیسی ریٹ بھی کم ہوا بی آئی ایس پی کا بجٹ بڑھایا گیاسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ ہواعبد القادر پٹیل اپوزیشن لیڈر کی نشست پر بیٹھ گئیعبدالقادر پٹیل اپوزیشن کی طرف گئے تو اسپیکر نے کہا کہ عبد القادر پٹیل کو اپوزیشن بینچوں پر بٹھا لیں عبدالقادر پٹیل اپوزیشن لیڈر کی نشست پر بیٹھ گئیسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ کیا نئے اپوزیشن لیڈر آگئے ہیں ایوان میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے قہقہے لگ گئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ عبدالقادر پٹیل واپس اپنی نشست پر آگئے ۔

پارلیمانی سیکرٹری ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ ہم نے 3 سال کی مدت میں امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر کییفیلد مارشل عاصم منیرکی صدر ٹرمپ کے ساتھ امریکہ میں ملاقات ہوئی سفارتکاری سے ملکی معیشت پر بہتر اثرات مرتب ہوں گیمہنگائی کی شرح 23 فیصد سے ساڑھے چار فیصد پر لائے ہیں امریکہ نے انڈیا پر 25 فیصد سے 50 فیصد ٹیرف بڑھایا ہیاس خطے میں سب سے کم ٹیرف پاکستان پر ہیتمام ٹریڈ یونین کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں ہمارا تمام چیمبرز کے ساتھ رابطہ ہیخشک میوا جات برآمدات کو بڑھانے کے لیے ٹرینگ بھی دی جا رہی ہیں امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تجارت ہے۔

اجلاس میں امریکی ٹیرف سے متعلق سوال پر وزارت تجارت نے تحریری تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دیں۔جس کے مطابق امریکہ نے پاکستان کی برآمدات پر ٹیکس کی شرح کو 29 فیصد سے کم کر کے 19 فیصد پر اتفاق کیا ہے۔ امریکی منڈی میں پاکستان کے حریف ممالک کے مقابلے میں سب سے کم شرح ہے جہاں پہلے ایک ارب ڈالر کے نقصان کا خدشہ تھا اب پاکستانی برآمدات بالخصوص ٹیکسٹائل کے شعبے میں امریکی مارکیٹ میں حصہ بڑھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں پاکستان میں معدنیات خصوصا تانبے کے شعبے میں امریکہ نے سرمایہ کاری کی دلچسپی ظاہر کر دی تانبے کو امریکہ کے ساتھ تجارتی خسارہ کم کرنے میں کیسے استعمال کیا جاسکتا ہی رکن اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ بجٹ کم سے کم اجرت کے بارے میں اعلان نہیں کیا گیا،کم سے کم اجرت پالیسی کے بارے میں بتایا جائے،اس پر بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ہم نے کمزور طبقات کی قوت خرید بڑھانی ہے،شازیہ مری نے کہا کہ بجٹ میں کم سے کم اجرت اعلان ہی نہیں کیا،حکومت کی جانب سے نجکاری کیے جا رہے قومی اداروں کی تفصیلات سامنے آ گئیں کون کون سے اداروں کی نجکاری کی جا رہی ہے،وزارت نجکاری نے تحریری تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دیں ہیں کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے 2 اگست 2024 کو 24 تجارتی ریاستی ملکیتی اداروں کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی فیصلے کی توثیق وفاقی کابینہ نے 13 اگست 2024 کو کی ہے ان 24 اداروں کی نجکاری تین مراحل پر مشتمل منصوبہ بندی کے تحت کی جائے گی پہلے مرحلے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ ، پی آئی ای-ایل(روز ویلٹ ہوٹل نیویارک)، فرسٹ وومن بنک لمیٹڈ شامل ہیں ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ، پاکستان انجینئرنگ کمپنی بھی پہلے مرحلے میں شامل ہیں سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ بھی پہلے مرحلے میں شامل ،فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ بھی پہلے مرحلے میں شامل،دوسرے مرحلے میں پاکستان ری-انشورنس کمپنی لمیٹڈ، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن شامل،یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن، جامشورو پاور کمپنی لمیٹڈ، سینٹرل پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ بھی دوسرے مرحلے میں شامل،ناردرن پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ، لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ بھی دوسرے مرحلے میں شامل،ملتان الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ، ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی بھی دوسرے مرحلے میں شامل،حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ، سکھر الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ بھی دوسرے مرحلے میں شامل،تیسرے مرحلے میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ شامل ہیں وزارت تجارت نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا پاکستان قدرتی معدنی وسائل بالخصوص تانبے کے وافر ذخائر سے مالا مال ہیپاکستان تانبے کے ذخائر کے حوالے سے دنیا میں پانچویں نمبر پر ہیتانبے کے ذخائر عالمی تجارت میں پاکستان کے تجارتی خسارے کو نمایاں حد تک کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں فی الوقت پاکستان زیادہ تر تانبے کی کچھ دھاتیں چین کو برآمد کرتا ہیامریکی فریق نے مذاکرات کے دوران پاکستان میں معدنیات خصوصاً تانبے کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کیامریکہ نے تانبے، لوہے، فولاد، ایلومینیم کی درآمد پر 50 فیصد محصولات عائد کیے ہیں*ریفائن کردہ تانبے کو اس 50 فیصد سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہیامریکہ کو ریفائن کردہ تانبا برآمد کرنا پاکستان کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہیحکومت اس تبدیلی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیدنیا بھر میں تانبے کی طلب آئندہ برسوں میں مزید بڑھے گی یہ صاف توانائی سے متعلق ٹیکنالوجیز میں بنیادی حیثیت رکھتا ہیپاکستان اگر تانبے کے شعبے کو مؤثر طریقے سے ترقی دے تو ملکی معیشت کو ترقی دے سکتا ہے پاکستان عالمی قلت کو بھی کسی حد تک کم کیا سکتا ہے۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات