امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد قرار دینا پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،وزیر اعظم آزاد کشمیر

منگل 12 اگست 2025 17:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔یہ فیصلہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔منگل کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکا کے نتائج تاریخ ساز ہیں۔

(جاری ہے)

چوہدری انوارالحق نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد قرار دے دیا۔یہ فیلڈ مارشل کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،عالمی برادری کا اعتماد اور حمایت پاکستان کے ساتھ مزید مضبوط ہوئی۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی تعاون فیلڈ مارشل کی کامیاب کوششوں کا ثبوت ہے، خطے میں امن و استحکام کے لیے آرمی چیف کی کاوشیں قابل فخر ہیں۔