
افواہوں پر توجہ نہ دیں ،حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،کھینچا تانی میں بہت وقت ضائع ہو چکا ‘ اسحاق ڈار
بدھ 13 اگست 2025 17:09

(جاری ہے)
اس موقع پر وفاقی وزیر عبد العلیم خان ،صوبائی وزیر بلال یاسین ، میاں مرغوب احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو بے مثال کامیابیاں عطا کیں، سب سے بڑی کامیابی اللہ نے پاکستان کو معرکہ حق میں عطا ء کی، اللہ نے پاکستان کو فضاء ، زمین اور سمندر کی جنگ میں کامیابی سے نوازا، پاکستان نے 4 روزہ جنگ میں بھارت کوعبرتناک شکست دی۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری آ رہی ہے اور سفارتی محاذ پر بھی پیشرفت ہو رہی ہے، یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک مضبوط اسلام کا قلعہ بن کر نہ ابھرے۔محسن نقوی کو وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو صدر بنانے کی زیر گردش خبروں کے حوالے سے سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈس انفارمیشن اور افواہوں سے پرہیز کرنا چاہیے، حدیث بھی ہے کہ جب تک ثابت نہ ہو اسے آگے نہیں پھیلانا چاہیے ، محسن نقوی کے حوالے سے ایسی کوئی بات درست نہیں جبکہ فیلڈ مارشل کے حوالے سے بھی ایسی کوئی بات نہیں، حکومت رواں دواں ہے اوراپنی مدت پوری کرے گی۔انہوں نے فیلڈ مارشل کے غیر ملکی دوروں کے حوالے سے کہا کہ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے کئی دورے اکٹھے کئے ہیں ،ہم ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ،فیلڈ مارشل خصوصی دورے پر امریکہ گئے تھے کیونکہ ان کے کائونٹر پارٹ ریٹائر ہو رہے ہیں ،جب تک تمام ادارے اور سیاسی جماعتیں ملکر کام نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں جائے گا، یہ تو اچھی روایت قائم کر رہے ہیں کہ ہم اکٹھے ہیں ۔ انہوں نے فیلڈ مارشل کو ایکسٹینشن دینے کے حوالے سے کہا کہ ابھی تو ان کا مدت چل رہی ہے یہ سوال تو بہت قبل از وقت ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ملک اور اداروں کے خلاف ہتھیار اٹھانا بغاوت ہے، پی ٹی آئی والوں پر قانونی مقدمات ہیں جن کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے، ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، ملک کو اتحاد کے ساتھ آگے لے کر جانا چاہیے، کھینچا تانی میں بہت وقت ضائع ہوچکا ہے، پاکستان کو آگے لے کر جانے کیلئے تمام اداروں اور تمام سیاسی جماعتوںکو مل کر کردارادا کرنا ہوگا۔دہشتگردی پر بات کرنے کیلئے منگل کے روز وزارت خارجہ میں امریکی وفد آیا ہوا تھا، امریکہ کو گزشتہ ایک سال سے ثبوت دے رہے ہیں مجید بریگیڈ بی ایل اے کا حصہ ہے، جعفر ایکسپریس واقعہ میں مجید بریگیڈ بھی ملوث تھی، ہم نے امریکہ کو مجید بریگیڈ کے بے شمار ثبوت دیئے، ہمارے فراہم کئے گئے ثبوتوں پرامریکہ کو مجبوراً مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیموں میں شامل کرنا پڑا، ہم نے امریکہ کے آفیشل اعلان کا انتظار کیا، پھر اپنی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر خبر دی۔جولائی میںواشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ سے بات ہوئی تو میں نے یہ بات اٹھائی تھی، امریکہ نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کردار کی تعریف کی، ساری چیزوں کے پیچھے ایک بیک گرائونڈ ہوتا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومتِ پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف اور وزارتِ خارجہ نے غزہ پر اسرائیلی قبضے کی بھرپور مذمت کی اور ہماری جانب سے عالمی سطح پر اس معاملے پر موثر آواز بلند کی گئی ہے، بہت جلد او آئی سی کا ہنگامی اجلاس جدہ میں منعقد ہوگا۔حال ہی میں انہوں نے فرانس اور سعودی عرب کی میزبانی میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی جس کا مقصد دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے کوششوں کو آگے بڑھانا تھا۔گزشتہ دنوں ان کی متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات ہوئی ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ نے دوٹوک انداز میں کہہ دیا اگر ہمارا پانی روکا گیا تو اس کو اعلان جنگ تصور کیا جائے گا، سندھ طاس معاہدے پر بھارت خود انٹرنیشنل فورم پر گیا اور بعد میں بھاگنے کی کوشش کی، بھارت کو بھاگنے نہیں دیا گیا، سندھ طاس معاہدہ انٹرنیشنل قوانین کے مطابق تبدیل نہیں ہو سکتا اور نہ ختم کیا جاسکتا ہے، 24 کروڑ عوام یہ نہیں چاہتے کہ ہمارا ایک قطرہ بھی کہیں اور جائے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے داتا دربار کے توسیعی پراجیکٹ اور دودھ کی سبیل کا بھی افتتاح کیا۔ ہجویر ایپ اور معارفِ تصوف سمیت دیگر تصانیف کی تقریبِ رونمائی بھی کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2 فیصد تک بڑھ کر ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
جنیوا میں پلاسٹک آلودگی کے خاتمے پر یو این مذاکرات بے نتیجہ
-
غزہ: خطرناک حالات میں انسانی خدمت کی اخلاقی ذمہ داری نبھاتے ڈاکٹر کی کہانی
-
ملک میں فی لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے اتنہائی حساس علاقوں سے 5 ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا
-
دیر میں ریسکیو اہلکار نے اپنی جان پر کھیل کر دریا کے سیلابی ریلے میں پھنسے شہری کو بچا لیا
-
خیبرپختونخواہ میں آسمانی بجلی نے بھی قیامت ڈھا دی، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
-
پنجاب حکومت کا اکتوبر میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کا فیصلہ
-
دوبارہ سے غیر معمولی بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ
-
یوکرین: جولائی روسی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کا بدترین مہینہ
-
اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک
-
افغانستان: خواتین و لڑکیاں باوقار زندگی گزارنے سے محروم، یو این ویمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.