
راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں پرچم کشائی کی تقریب،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی شرکت ،جشن آزادی کا کیک کاٹا
بدھ 13 اگست 2025 20:35
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب میں صدر چیمبر نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ اور حکومت پاکستان کی کوششوں سے معاشی اشاریے بہتر ہوئے ہیں،تاہم انہوں نے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے شرح سود کو سنگل ڈیجیٹ تک لایا جائے، بجلی گیس کی قیمتیں کم کی جائیں اور ٹیکسوں کی شرح میں کمی لائی جائے۔وزیر خزانہ نے چیمبر تجاویز کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ حکومت اور وزیراعظم شہباز شریف کی اولین ترجیح سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریب میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پالیسی بنانے کے نتائج سے سب کو فائدہ ہو،اس کے لیے کوشاں ہیں۔آج صارفین کا اعتماد بلند ترین سطح پر ہے،ہماری اکانومی کا ریکارڈ بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال سرکاری اداروں کی نجکاری میں تیزی آئے گی،زرمبادلہ ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہوا جبکہ مقامی طور پر کاروبار کی فضا بھی بہتر ہوئی ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سب پاکستانیوں کو یوم آزادی کی پیشگی مبارک مباد دیتا ہوں۔یہ جذبہ ایمان اور قومی اتحاد ملک کی علامت ہے،قومی سلامتی اور معاشی استحکام ایک دوسرے کے لئے لازم ملزوم ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں آمدنی میں اضافے کے لئے کام کیا ہے،روپے کی قدر میں استحکام اور پالیسی ریٹ میں کمی کے فیکٹ فیگر سب کے سامنے ہیں،ہمیں مزید بہتری کی ضرورت ہے جلد آپ کو نتائج بھی ملیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے۔زرعی قرضے ڈھائی ٹریلین کراس کر گئے ہیں۔پچھلے سال میں ایک ٹریلین ڈیٹ سروس واپس کئے ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہوا ہو رہا ہے۔بڑی تبدیلی کی وجہ یہ ہے کہ نئے سرمایہ کاروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، 45 وزارتوں میں رائٹ سیزنگ جاری ہے۔پینشن میں بہتری لائی جا رہی ہے۔بجلی کی قیمتوں میں کمی پر بھی کام ہو رہا ہے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم ایف بی آر کی ٹرانسفرمیشن کی میٹنگ کی خود نگرانی کر رہے ہیں، تنخواہ دار طبقہ پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔ٹیکس کی شرح بڑھانا ہو گی۔ہم ابھی مزید تبدیلی لا رہے ہیں اور جو لوپ پول ہیں انکو بند کر رہے ہیں۔عالمی مالیاتی ترقی اداروں نے ہمارے اقدامات کو سراہا ہے، امریکہ سے ٹیرف ڈیل جو ہوئی ہے۔آئی ایم ایف سے مالیاتی منصوبے پر گفتگو ہوئی ہے۔پاکستان سے اڑھائی سال بعد میڈل ایسٹ سے ایک ارب ڈالر سرمایہ اکٹھا کیا ہے۔بیرونی محاذ پر جو اثر پڑا ہے اس میں مختلف سروے موجود ہیں، آنے والے دنوں میں اچھی امید برقرار ہے۔ایسی معشیت بنائیں گے جس کے دور رس نتائج حاصل ہونگے۔پرائیوٹ سیکٹر اس ملک کو لیڈ کرے تو بہت زیادہ بہتری آئے گی۔محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا گزشتہ ڈیڑھ سال میں معیشت مستحکم ہوئی ہے۔پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی لائی گئی ہے اور اس میں مزید کمی کی گنجائش بھی ہے۔شرح سود میں جلد مزید کمی کا اعلان بھی کیا جائے گا۔مزید تجارتی خبریں
-
سونے کی قیمت میں 1,500 روپے اضافہ
-
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 594 پوائنٹس کا اضافہ، 147,000 پوائنٹس کی حد بحال
-
برائلرگوشت کی قیمت آٹھویں روز بھی مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
غیریقینی موسمیاتی صورتحال سے ہونے والے نقصان سے بچنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کرنا ہو گی‘ خادم حسین
-
سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں 36روپے کی کمی
-
سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار،مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 900 روپے سستا
-
ڈیزل کی قیمتوںمیں کمی کے بعد کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کر دی گئی
-
صوبائی وزیرچوہدری شافع حسین سے چین کے لیٹن آٹو گروپ کے 15 رکنی وفد کی ملاقات
-
ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ کیلئے حکومت اور نجی شعبے کا اشتراک ناگزیر ہے،آئی سی سی آئی
-
برائلر گوشت کی قیمت چھٹے روز بھی595روپے کلو پر مستحکم
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.