آپریشن بنیان مرصوص کی فتح نے آزادی کی خوشیاں دوبالا کر دیں، غزالی سلیم بٹ

بدھ 13 اگست 2025 22:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت جشن آزادی و معرکہ حق کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔ شاد باغ میں کیک کاٹنے کی تقریب چیئرمین پی ایچ اے و رکن پنجاب اسمبلی غزالی سلیم بٹ کے مقامی دفتر میں منعقد ہوئی ،جہاں کیک کاٹنے کے بعد ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکا نے معرکہ حق میں تاریخی فتح پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور وطن پاکستان اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔ تقریب میں شاد باغ کے سیاسی و سماجی رہنمائوں اور عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ اس موقع پرچیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ کا کہنا تھا کہ معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کی فتح نے جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے، پوری قوم کوافواج پاکستان پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج جذبہ جہاد اور شوق شہادت سے سرشار ہے، مودی اور یہودی مل کر بھی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ حصول پاکستان کے مقاصد اور نظریہ پاکستان کے عملی تقاضوں کو یاد رکھنا ہوگا۔