
پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت، جنگی تیاری پر مکمل اعتماد ہے، فیلڈ مارشل
سرحدوں کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،پاک فوج خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ،آزادی و خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، سید عاصم منیر
جمعرات 14 اگست 2025 17:27

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی سمیت معرکہ حق کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں، شہدا کی جرات و بہادری، عزم و جذبہ ایمانی کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینا مسئلے کا واحد، منصفانہ اور پائیدار حل ہے، عالمی برادری فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے۔انہوں نے یوم آزادی پر تمام اہل پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، جنگی تیاری پر مکمل اعتماد ہے، سرحدوں کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔آرمی چیف نے کہاکہ بھارتی سرکار نے روایتی ہٹ دھرمی دکھائی، پاکستان کی شہری آبادی پر حملہ کیا، قوم کی حمایت سے مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کیا، جو تاریخ میں افواج پاکستان کی بہادری، ولولہ انگیز جذے کی علامت بن چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاک فوج روایتی، غیرروایتی، ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، اپنی آزادی، خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہم خطے مین امن، ترقی اور خوشحالی کے متمنی ہیں، پہلگام واقعے کی پاکستان نے نہ صرف مذمت کی بلکہ شفاف عالمی تحقیقات کی پیش کی۔دریں اثنا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مسلح افواجِ پاکستان کی جانب سے قوم کو پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے، یہ دن اتحاد، استقامت اور روشن مستقبل کے لیے مشترکہ وڑن پر غیر متزلزل عزم کی فتح کی علامت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان نے بانیانِ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے ناقابلِ تسخیر جذبے، پٴْرعزم عزم اور قائداعظم محمد علی جناح کی بصیرت افروز قیادت میں دی جانے والی بے مثال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، وہ قربانیاں جنہوں نے آزادی کی راہ ہموار کی، آزادی کے مقصد پر ان کا حوصلہ، دور اندیشی اور غیر متزلزل یقین آج بھی ہمارے لیے رہنمائی کا ایک لازوال مینار ہے۔بیان میں کہا گیا کہ مسلح افواج اٴْن عظیم رہنماؤں، مدبر سیاستدانوں اور جان نثار سپاہیوں کو گہری عقیدت و احترام کے ساتھ سلام پیش کرتی ہیں جنہوں نے وطنِ عزیز کی بنیادیں رکھیں اور ان کے ورثے کو ہمیشہ سنبھالے رکھنے کے عزم کا اظہار کرتی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ بطور محافظِ وطن ہم پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ، آئین کی پاسداری، اور ان اقدار کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں جو ہماری قومی شناخت کا حصہ ہیں۔مسلح افواج کی قیادت نے کہا کہ مسلح افواج اور عوام کے درمیان اٹوٹ رشتہ ہماری اجتماعی قوت کا سنگ بنیاد ہے، یومِ آزادی کے اس موقع پر آئیے ہم اس عزم کو پھر سے تازہ کریں کہ امن، ترقی اور اتحاد کے لیے مسلسل کوشش کریں گے اور ایمان، اتحاد اور قربانی کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلیں گے۔مزید اہم خبریں
-
کیا پاکستان میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کا احتساب شروع ہو گیا ہے؟
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی یومِ آزادی پر مزارِ قائد پر حاضری، قوم سے اتحاد و ترقی کا عہد
-
وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز کو معرکۂ حق کے دوران صحافت اور ذرائع ابلاغ کے شعبے میں نمایاں خدمات پر تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا
-
پاک بھارت کشیدگی کے دوران عالمی سطح پر قومی بیانیہ موثر انداز میں پیش کرنے پر عطا اللہ تارڑ کونشان امتیازمل گیا
-
پاکستان کے یومِ آزادی پر مودی کا نفرت انگیز پیغام، نام لیے بغیر وطن عزیز کیخلاف ہرزہ سرائی
-
سپریم کورٹ میں 1980ء کی جگہ 2025ء کے رولز باقاعدہ لاگو
-
پاکستانی سفارتخانہ بیجنگ میں پرچم کشائی کی تقریب،قوم کو زبردست خراج تحسین
-
دہشتگردوں کیخلاف کریک ڈاؤن،850 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس رپورٹ، سیکڑوں بلاک
-
بنیاں المرصوص کی کامیابی کے بعد جشن آزادی کا مزہ دوبالا ہوگیا ہے۔ عظمی بخاری
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کوہلال جرات،بلاول بھٹو کونشان امتیازسے نوازا گیا
-
جمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان کاقیام تاریخ کاایک بے مثال باب ہے، حمزہ شہبازشریف
-
پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت، جنگی تیاری پر مکمل اعتماد ہے، فیلڈ مارشل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.