Live Updates

پنجاب بہت جلد ترقی کرکے جاپان کے برابرآجائے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز

پیر 18 اگست 2025 23:13

پنجاب بہت جلد ترقی کرکے جاپان کے برابرآجائے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2025ء)وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں تیزی سے ترقیاتی اور عوامی منصوبے جاری ہیں اور جلد پنجاب ترقی کے معاملے میں جاپان کے برابر آجائے گا۔جاپان کے علاقے یوکوہاما میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ جاپان میں ڈھونڈنے سے بھی کچرا نہیں ملتا اور ایک ایسا ہی دنیا کا سب سے بڑا صفائی کا منصوبہ ستھرا پنجاب ہمارے صوبے میں جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جو کام جاری ہے جلد جاپان کے برابر آجائیں گے، یوکوہاما کے صفائی کے نظام کو پنجاب کے پروگرام میں شامل کریں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ مخالفین بھی آج کہتے ہیں کہ اتنا صاف پنجاب نہیں دیکھا، ستھرا پنجاب منصوبے میں ڈیڑھ لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے جبکہ عوام کی خدمت کے لیے 25 سے 30 ارب روپے کی جدید مشینری خریدی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں ماحولیات کی کڑی نگرانی کیلیے مریم اورنگزیب کی قیادت میں فورس تشکی دی ہے، جس کا مقصد بچوں اور گھر والوں کے مستقبل کیلیے شفاف انتظام کرنا ہے، یہ فورس ایئرکوالٹی کو مانیٹر کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سے حکومت سنبھالی تو صحت کے شعبے میں تیزی سے اقدامات کیے اور آج یہ صورت حال ہے کہ پنجاب کے علاوہ چاروں صوبوں، جی بی اور کشمیر سے مفت علاج کیلیے آتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی جھانسے میں آجاتے ہیں، سڑکیں بنانے سے قومیں نہ بننے والوں سے سوال کریں اسپتال، یونیورسٹی اور سڑک کہاں بنیں انہوں نے مہنگائی کر کے غریب سے نوالہ چھینا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں رات دن محنت کررہی ہوں اور جاپان کی طرح پاکستان میں بھی ترقی لاؤں گی، جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا نواز شریف کینسر اسپتال تعمیر کے قریب ہے اور ہر روز تیزی سے کام چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کو یوکوہاما کی طرح ترقی دیں گے، آج آپ لوگوں کا پرتپاک خیرمقدم دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے یوکوہاما نہیں لاہور میں خطاب کررہی ہوں۔ اس موقع پر یوکوہاما اور سیز پاکستانیوں کی پاک فوج کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ مریم نواز نے کہا کہ اگر سڑکیں بنانے سے قوم نہیں بنتی تو کیا گالیاں دینے سے بنتی ہی ہمارے اوورسیز جھانسے میں آجاتے ہیں، آج پاکستان کی معیشت درست سمت میں ہے جبکہ پی ٹی آئی دور میں دوست ممالک سے تعلقات خراب ہوئے، اقتدار کے وقت ڈیفالٹ کی باتیں تھیں اور حکومت نے اقتدار سنبھال کر سب سے پہلے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو قوم کا درد ہے وہ صبح 7 سے رات 12 بجے تک کام کرتے ہیں، پاکستان کا ہر دن گزرے روز سے بہتر ہوتا ہے، نواز شریف، شہباز شریف اور میں محنت کررہے ہیں، ہم لگن سے کام کررہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کامیابی دیتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ میں بیرون ملک سفر کے دوران دائیں بائیں دیکھ کر سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں، ہم نے صوبے میں ایک سال کے اندر 20 ہزار کلومیٹر ٹوٹی اور گڑھوں والی سڑکیں بنادیں، انٹر ڈسٹرکٹ کوئی سڑک ٹوٹی ہوئی نہیں ہے اور اُسے جدید سہولیات کے ساتھ بنارہے ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ اقتدار کا مطلب دفتر اپنی مرضی سے جانا، کافی پینا اور الزامات لگانا نہیں ہے بلکہ اس کے لیے کام کرنا پڑتے ہیں، پنجاب میں ہزاروں فیلڈ اسپتال اور موٹرسائیکل اسپتال چل رہے ہیں، قیمتوں کو روکنے کیلیے ایک فورس بنادی جو قبضے چھڑوا رہی ہے۔انوہں نے کہا کہ روٹی اور آٹے کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلیے اقدامات کررہے ہیں، جب سے میں آئی روٹی 12 اور 13 روپے کی ہی
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات