
شجرکاری اہم قومی، ماحولیاتی و موسمیاتی فریضہ ہے تمام شہریوں میں اسکا احساس ذمہ داری پیدا کرنا نا گزیر ہے،وزیر اعظم
منگل 19 اگست 2025 18:49

(جاری ہے)
ایک شجر‘‘ سے کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ شجرکاری اہم قومی، ماحولیاتی و موسمیاتی فریضہ ہے تمام شہریوں میں اسکا احساس ذمہ داری پیدا کرنا نا گزیر ہے۔
انہوںنے کہاکہ تمام متعلقہ حکام اس بات کو یقینی بنائیں کہ شجرکاری مہم محض علامتی کاروائی نہ ہو اس پہ موثر عمل درآمد ہو۔ انہوںنے کہاکہ شجر کاری آنے والی نسلوں کیلئے صحت مند، قدرتی ماحول کے تحفظ اور موسمیاتی تغیر سے ہونے والی تباہ کاریوں سے بچاؤ کے لیے اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ وفاقی حکومت شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ تمام صوبائی حکومتیں، سماجی و مذہبی رہنما اور تمام طبقات و شعبہ زندگی بالخصوص طلباء مربوط طریقے سے شجر کاری مہم میں اپنا تعمیری کردار ادا کریں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ شجر کاری مہم میں لگائے گئے پودوں کی افزائش اور شرح نمو کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نگرانی کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ شجرکاری انسانی زندگی پر مثبت اثرات اور بیش بہا قیمتی قدرتی وسائل، حیوانات و نباتات کے تحفظ اور افزائش میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے نقصان دہ اثرات سے بچاؤ کے لیے شجرکاری اور جنگلات کے تناسب میں اضافہ مربوط اور جامع حکمت عملی کے تحت ممکن ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ آزار کشمیر، گلگت بلتستان میں موسمی اور سیلابی تباہ کاریوں کے ازالہ کیلئے شجرکاری پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے بدترین متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے وزارت موسمیاتی تبدیلی عالمی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے لیے مکمل تیاری کریں۔ شہبازشریف نے کہاکہ حالیہ مون سون سیزن کی غیر معمولی بارشیں اور آبی ریلوں سے ہونے والی تباہی اور جانی و مالی نقصان نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ پاکستان کے لیے جنگلات ناگزیر ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ مارگلہ کی پہاڑیوں میں جنگلات کے تحفظ کے لئے موزوں موسم اور زمین کی زرخیزی کو استعمال کرتے ہوئے مون سون میں بیجوں کی دستیابی اور انکی بوائی کے لئے حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ شجر کاری مہم میں اگلے تین ماہ اگست تا اکتوبر کے دوران پاکستان کے طول و عرض میں 41 ملین نئے پودے لگائے جائیں گے۔بتایاگیاکہ حکومت مون سون شجرکاری مہم کو اس سال مختلف ہفتہ وار عنوانات کے تحت منا رہی ہے تاکہ شجرکاری کی اہمیت اور مختلف طبقات میں اس کے کردار کو اجاگر کیا جا سکے۔ بتایاگیاکہ حکومت اس سال مختلف ہفتہ وار عنوانات کے تحت سالانہ مون سون شجرکاری منا رہی ہے، جن میں ایک بیٹی- ایک شجر، ہری چھتری، ایک پودا ہر شہید کے نام، اسلام اور شجرکاری شامل ہیں۔ بتایاگیاکہ ان عنوانات کا مقصد شجرکاری اور موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ کی کاروائی میں خواتین, نوجوانوں, مختلف اداروں کی شمولیت کے ساتھ ہمارے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا شامل ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک, وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی شزرہ منصب، ممبر قومی اسمبلی و سینٹ اور دیگر اعلی سرکاری حکام اور عہدہ داران نے شرکت کی۔
مزید اہم خبریں
-
کراچی میں پیپلز بس سروس بھی بند کر دی گئی
-
سندھ حکومت کا بارشوں کے باعث کل کراچی میں سکول بند کرنے کا اعلان
-
رواں سال پنجاب بھر میں 5 کروڑ 10 لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ہدف مقرر کردیا گیا
-
یوکرین: روسی حملوں میں بچوں سمیت عام شہریوں کی ہلاکت کی مذمت
-
میری کہانی: امدادی کارکن سے پناہ گزین اور پھر وطن واپسی
-
پاکستان اور انڈیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر یو این چیف کا اظہار افسوس
-
غزہ: انسانی المیے کی بدترین شکل، بھوک سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری
-
حالیہ حملوں میں جنوبی سوڈان امن عمل کے فوائد ضائع، مارتھا پوبے
-
نیپال سے جرمن خسرے کا خاتمہ، ڈبلیو ایچ او کا اعلان
-
پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں اور بائیکس کیلئے بیٹری چارجنگ انفراسٹرکچر قائم کرنے کا فیصلہ
-
عثمان قاضی کا بیان: ریاستی بیانیہ یا انتہا پسندی کی حقیقت
-
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے مسلم لیگ (ن) یو کے کے سینئر عہدیداروں کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.