صدرپاکستان آصف علی زرداری کی جانب بوائز اسکاؤٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی تنظیم نو

دانشمندانہ فیصلے کو پاکستان کے چاروں صوبوں آزاد کشمیر گلگت بلتستان سمیت دنیا بھر میں زبردست پذیرائی

منگل 2 ستمبر 2025 18:05

اسلام آباد/مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء) صدر مملکت خدادا پاکستان مرد حر امام سیاست آصف علی زرداری کی جانب بوائز اسکاؤٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی تنظیم نو کے دانشمندانہ فیصلے کو پاکستان کے چاروں صوبوں آزاد کشمیر گلگت بلتستان سمیت دنیا بھر میں زبردست پزیرائی، صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے سال ہا سال سے عضو معطل بوائز اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کو از سر نو تشکیل دینے اور قبضہ مافیا کو برطرف کرنے کے بروقت اقدام کو قومی سطح پر زبردست انداز میں سراہا جانے لگا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر مدبرانہ انداز سیاست کو فروغ دینے والے سابق سنیئر مشیر ممبر نیشنل کونسل چوہدری ریاض کی چیف کمشنر بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے منصب پر تعیناتی سے ملک بھر کی یوتھ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،۔

(جاری ہے)

نو تعینات چیف کمشنر بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان ہر دلعزیز شخصیت چوہدری ریاض کو مبارکباد دینے والوں کا جم غفیر آمڈ آیا پھولوں کے ہار گلدستے اور مٹھائیاں پیش کر کے اظہار مسرت کیا۔

چیف کمشنر اسکاؤٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان چوہدری ریاض نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی فراہمی اور انھیں ریاستی وسائل کی فراہمی کیلئے چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے جس کیلئے انھوں نے اپنے رفقاء اور ماہرینِ سے اعتماد سازی اور مشاورت کا آغاز کر دیا۔چیف کمشنر بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان چوہدری ریاض کا شمار پیپلز پارٹی کے نظریاتی بانی رہنماؤں اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے،۔

چیف کمشنر اسکاؤٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان چوہدری ریاض صدر مملکت جناب آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور کے معتمدِ خاص اور قومی و عالمی امور پر دسترس رکھنے والے دانشور رہنما ہیں۔ صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری کی جانب سے چوہدری ریاض کو چیف کمشنر بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر چاروں صوبوں کے گورنر و وزرائے اعلیٰ صاحبان قومی اسمبلی سینیٹ آف پاکستان کے معزز ممبران اعلیٰ عدلیہ انتظامیہ سمیت بیرون ممالک سے پاکستانی کشمیری کمیونٹی نے مبارکباد پیش کی اور صدر مملکت آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور کا شکریہ ادا کیا،۔

چوہدری ریاض کی چیف کمشنر بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان تعیتاتی پر صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری وزیراعظم چوہدری انوار الحق سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، پارلیمانی لیڈر سابق صدر وزیراعظم حاجی سردار محمد یعقوب خان،سیکرٹری جنرل وزیر بلدیات راجہ فیصل ممتاز راٹھور وزیر قانون میاں عبد الوحید،وزراء سید بازل علی نقوی چوہدری قاسم مجید جاوید اقبال بڈھانوی اراکین کابینہ ممبران اسمبلی حریت کانفرنس، سیاسی مذہبی سماجی تنظیموں، بار ایسوسی ایشنز،تاجروں، طلباء، سول سوسائٹی، الیکٹرانک،پرنٹ ڈیجٹل سوشل میڈیا، سمیت تمام مکاتب فکر نے صدر پاکستان کے بروقت دانشمندانہ فیصلے کو سراہتے ہوئے نو منتخب چیف کمشنر بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان چوہدری ریاض کو اپنے غیر مشروط تعاون کا یقین دلایا، پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما چیف کمشنر بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے منصب پر فائز کئے جانے کے فیصلے پر ٹکٹ ہولڈرز سردار امجد یوسف، شوکت جاوید میر، سردار مختار عباسی، مبارک حیدر،مبشر منیر اعوان، سابق چیئرمین اسد حبیب اعوان، سینئر رہنما سید مجاز حسین شاہ، شوکت راٹھور،ملک ماجد حسین اعوان ایڈووکیٹ، سید جنید کاظمی،اویس عارف اعوان، محسن رفیق کھوکھر سمیت پارٹی، پی، ایس،ایف، پیپلز یوتھ،لائرز فورم، شعبہ خواتین، ٹریڈ لیبر علماء مشائخ ونگز کے عہداروں کارکنوں نے چوہدری ریاض کو مبارکباد پیش کی ہے،۔

نو تعیتات چیف کمشنر بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان چوہدری ریاض نے قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حسب روایت انکے اعتماد اور توقعات پر پورا اترنے کا عزم مصمم کیا،۔