چوہدری ریاض بینظیربھٹوشہید کے تربیت یافتہ اورجہاں دیدہ سیاستدان ہیں، شوکت جاوید میر

منگل 2 ستمبر 2025 18:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما ممبر نیشنل کونسل چوہدری ریاض کو چیف الیکشن بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان تعینات کرنے کے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور صدر مملکت آصف علی زرداری پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چوہدری ریاض کو اپنے غیر مشروط تعاون کا یقین دلایا چوہدری ریاض کو کمشنر بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان تعینات کرنے پر مبارکباد پیش کرنے والوں کا جم غفیر آمڈ آیا چاروں صوبوں کے گورنر وزرائے اعلیٰ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود وزیراعظم چوہدری انوار الحق کابینہ ممبران اسمبلی عدلیہ، انتظامیہ،تاجروں طلباء وکلاء صحافتی تنظیموں سول سوسائٹی کے علاوہ قومی و صوبائی اسمبلیوں سینٹ آف پاکستان کے معزز ممبران سمیت تمام مکاتب فکر کے زعماء نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اتنے اہم ادارے کی تشکیل نو پر اظہار تشکر کیا گزشتہ روز نو تعیتات چیف کمشنر بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان چوہدری ریاض کو سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان نے چوہدری ریاض کی تعیناتی کو نوجوان نسل کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے عمل کو قومی سطح پر اعتماد سازی کو پروان چڑھانے کیلئے بہت بڑا بریک تھرو قرار دیا گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر نے کہا پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر ہر دلعزیز مدبر معتبر رہنما چوہدری ریاض قائد انقلاب دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے تربیت یافتہ اور جہاں دیدہ سیاستدان ہیں انکی تعیناتی کے فیصلے کو عوام میں جو پذیرائی حاصل ہوئی اس سے پارٹی کو ملک بھر اور آزاد کشمیر میں تازہ آکسیجن حاصل ہوئی ہے شوکت جاوید میر کے علاوہ پارٹی عہدیداران کارکنان نے چوہدری ریاض کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انکی پارٹی اور ملک کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا شوکت جاوید میر نے کہا اتنے بڑے ادارے سے قبضہ مافیا کی بیدخلی قومی سطح پر نوجوان نسل کو اعتمادی سازی میں شامل کرنے کا اہم ذریعہ ہی-