Live Updates

بلاول بھٹو زرداری سیلاب متاثرین سے ملاقات کیلئے ملتان پہنچ گئے

اتوار 7 ستمبر 2025 21:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیلاب متاثرین سے ملاقات کے لیے اتوار کی شام ملتان پہنچ گئے ہیں ۔انہوں نے دوپہر کو ملتان پہنچنا تھا لیکن موسم کی خرابی کے باعث وہ تاخیر سے پہنچے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ ملتان آمد پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، ایم این اے سید علی قاسم گیلانی اور دیگر رہنماؤں نے ان کا ملتان ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔بلاول بھٹو کل پیر کو گیلانی ڈومرہ ٹینٹ سٹی میں متاثرین سیلاب سے ملاقات کریں گے،علاوہ ازیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مظفرگڑھ کا دورہ بھی کریں گے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات