
امریکا ، برطانیہ اور کینیڈا کے ارکان پارلیمنٹ کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ
بدھ 10 ستمبر 2025 16:49
(جاری ہے)
امریکی سینیٹر بارنی سینڈرز نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کو انتہاپسند حکومت قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ حکومت مکمل طور پر آئوٹ آف کنٹرول ہو چکی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگا ن کی رکن رشیدہ طلیب نے کہا کہ اسرائیلی حکومت نے امریکا کے اتحادی ملک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جنگ بندی کے لئے مذاکرات کرنے والوں کو دوبارہ قتل کرنے کی کوشش کی ہے اور اسے اس پر جوابدہی کا کوئی خوف نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ اسرائیل کو جنگ بندی میں کوئی دلچسپی نہیں اور نہ ہی اسے فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے میں کوئی دلچسپی ہے۔ ہمیں اس پاگل پن کے مظاہرے کے لئے ہتھیاروں اور فنڈز کی فراہمی بند کرنی چاہیے۔ کینیڈا کی پارلیمنٹ کے رکن ہیتھر مک فرسن نے کہا کہ قطری دارالحکومت پر اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔اس سے واضح ہو گیا کہ اسرائیلی وزیراعظم کو جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی، امن کے قیام اور فلسطینیوں کی زندگیوں سے کوئی دلچسپی نہیں۔ انہوں نے کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کو مخاطب کرتےہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف فوری اقدام کریں اور اسرائیل پر واضح کریں کہ اب ان پر پابندیاں لگائی جائیں گی، ان سے جوابدہی کی جائے گی اور کینیڈا اس کے جرائم میں شامل نہیں ہو گا۔ فلسطینی مصنف اور پالیسی اینالسٹ ڈاکٹر یارا ہواری نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں اسرائیلی جارحیت کے لئے مغربی سرمایہ داری نظام کو مورد الزام ٹھہرایا ہے ، معروف صحافی مہدی حسن نے اسرائیل کو بدمعاش ریاست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ سال کے دوران غزہ، مغربی کنارے، لبنان ، یمن ، شام ، ایران ، عراق، تیونس اور قطر پر حملے کئے۔انہوں نے اس موقع پر قطر کی سلامتی کے لئے امریکی ضمانتوں کے موثر ہو نے پر بھی سوال اٹھایا۔ایک اور صحافی محمد الکرد نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں سوال کیا کہ کیا کوئی اور ملک اس طرح کی جارحیت کا ارتکاب کرنے کے باوجود جوابدہی سے بچ سکتا ہے۔نیدر لینڈز کے فٹبال سٹار انوار الغازی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ تصور کریں کہ اگرا سرائیلی قطر جیسے خودمختار ملک کے دارالحکومت پر حملہ کر سکتے ہیں تو وہ گزشتہ کئی عشروں سے نہتے فلسطینیوں جن میں عام شہری اور خاص طور سے بچے بھی شامل ہیں کے خلاف کس قسم کے جرائم کا ارتکاب کرتے رہے ہوں گے۔عالمی برادری کو اب جاگنا چاہیے۔\932مزید بین الاقوامی خبریں
-
نیپال کے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کو زندہ جلا دینے کے دعوے کی حقیقت کچھ اور ہی نکلی
-
نیتن یاہو کو اپنے عمل کا حساب دینا ہوگا، قطری وزارت خارجہ
-
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایڈز میں مبتلا ہونے کی تردید کر دی
-
دوحہ میں حماس کا دفتر امریکی درخواست پر کھولا گیا تھا‘ قطری وزیراعظم کی تصدیق
-
دوحہ میں اسرائیلی حملے قابل مذمت ہیں،،روس
-
قطرپرحملہ پاکستان میں اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی آپریشن جیسا ہے، نیتن یاہو
-
ناسا نے امریکی ویزا رکھنے والے چینی شہریوں پربھی اپنے پروگراموں کے دروازے بند کر دئیے
-
نائن الیون کو24 برس بیت گئے، امریکی بارود سے تباہ عراق اور افغانستان کے زخم تازہ
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کو صحت سے متعلق حکمتِ عملی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، آئی ای ڈی
-
کیا حملہ کامیاب رہا ، ٹرمپ کا نیتن یاہو کو فون
-
واشنگٹن، ٹرمپ کے عشایئے میں مظاہرین کے فلسطین کے حق میں نعرے
-
صدر ٹرمپ کے ساتھی چارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.