Live Updates

عالمی برادری بھارتی آبی جارحیت رکوانے میں مدد کرے ، عاصم افتخار

جمعہ 12 ستمبر 2025 21:50

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے پاکستان میں ہونے والے سیلاب کے نقصانات کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے بھارتی آبی جارحیت رکوانے میں مدد کی اپیل کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیڈ کوراٹر میں سندھ طاس معاہدے اور پاکستان کے آبی بحران کے چیلجز اور لائحہ عمل کے موضوع پر اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے فصلیں تباہ ہوئیں اور لوگ بے گھر ہوئے، پانی کو بطورہتھیار استعمال نہیں کیا جاناچاہیے۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں واٹر سکیورٹی اہم چیلنج ہے، بھارت کے سندھ طاس معاہدے جیسے اقدامات نے عالمی یقین دہانیوں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

(جاری ہے)

قانون کے تحت بھارت سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے ساتھ پانی کا ڈیٹا شیئرکرنے کا پابند ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس موقع پر عالمی برادری ہمارے ساتھ کھڑی ہوگی۔

پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور قطر پر اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دوحہ پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے قطر پر حملہ کرکے قیام امن کوششوں کو نقصان پہنچایا، یہ عالمی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے قطرپر بلااشتعال حملہ کیا۔ اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین اورقطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف نے حالیہ دورہ کے دوران قطرکی قیادت اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات