
پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ نے ملک بھر میں 2 کروڑ 22 لاکھ سے زائد افراد کو مالی معاونت فراہم کی
ہفتہ 13 ستمبر 2025 19:33
(جاری ہے)
علاقائی تفصیلات میں بتایا گیا کہ بے نظیر کفالت پروگرام کے مستفیدین میں پنجاب سے 1.2 لاکھ، سندھ سے 5 لاکھ، خیبرپختونخوا سے 1.1 لاکھ، بلوچستان سے 9 ہزار، اسلام آباد سے 19.9 لاکھ اور گلگت بلتستان سے 46.8 لاکھ افراد شامل ہیں۔
بے نظیر نشوونما پروگرام کے تحت 22 لاکھ 48 ہزار 884 حاملہ و دودھ پلانے والی خواتین اور بچوں کو مالی امداد، غذائی اشیاء اور صحت کی تعلیم فراہم کی گئی۔ ان میں آزاد جموں و کشمیر کے 32,996، بلوچستان کے 311,736، گلگت بلتستان کے 44,197، اسلام آباد کے 2,107، خیبرپختونخوا کے 655,888، پنجاب کے 429,132 اور سندھ کے 772,828 افراد شامل تھے۔اسی طرح بے نظیر تعلیمی وظیفہ پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 96 لاکھ 73 ہزار 222 بچوں کو تعلیمی وظائف دیے گئے۔ ان میں پنجاب کے 43.6 لاکھ، سندھ کے 25.3 لاکھ، خیبرپختونخوا کے 20.4 لاکھ، بلوچستان کے 4.4 لاکھ، گلگت بلتستان کے 1.2 لاکھ، آزاد کشمیر کے 1.5 لاکھ اور اسلام آباد کے 15 ہزار بچے شامل تھے۔دستاویز میں کہا گیا کہ رواں مالی سال کے دوران رجسٹرڈ مستفیدین کی تعداد گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ رہی۔ پی پی اے ایف نے مالی سال 2025-26 میں مزید 20 لاکھ افراد کو پروگراموں میں شامل کرنے اور انہیں مالی معاونت فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔پی پی اے ایف کے مطابق بے نظیر نشوونما پروگرام غذائی قلت کے خاتمے کے لیے حاملہ و دودھ پلانے والی خواتین اور بچوں کو خصوصی خوراک، صحت کی تعلیم اور مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ بے نظیر کفالت پروگرام ملک کی غریب ترین خواتین کو بلاشرط نقد امداد فراہم کر کے مالی شمولیت اور خواتین کو بااختیار بنانے کا ذریعہ ہے جبکہ بے نظیر تعلیمی وظیفہ پروگرام غریب گھرانوں کے بچوں کو مشروط وظائف فراہم کرتا ہے تاکہ وہ سکولوں میں حاضری جاری رکھیں اور ڈراپ آؤٹ کی شرح کم ہو۔واضح رہے کہ پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کو حکومت نے سال 2000 میں قائم کیا تھا۔ یہ ایک غیر منافع بخش قومی ادارہ ہے جو غربت کے خاتمے، روزگار کے مواقع بڑھانے اور نادار گھرانوں کو ہنر اور مالی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
ہماری ساڑھے 5ماہ کی حکومت کے فنڈز نہ روکے جاتے تو گجرات نہ ڈوبتا، پرویز اٰلہی
-
تھیم پارک سے واٹر چینل کھول کر نکاسی آب کا آغاز
-
چین سے دو ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کیلئے جوائنٹ کمیٹی کا ایجنڈا تیار
-
ًسیلاب متاثرین کو ملنے والی سہولیات پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا:عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم شہباز شریف کی نیپال کی عبوری وزیراعظم سشیلہ کارکی کو مبارکباد
-
9 مئی کیس میں 10 سال کی سزا ، سابق ایم پی اے رائے فردوس کو جیل بھیج دیا گیا
-
مسلم لیگ( ن) کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،سیلاب متاثرین کی بحالی تک ریلیف آپریشن جاری رہیگا،رانا مشہود احمد خاں
-
گورنرخیبرپختونخواکاسیکورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیوں پر خراج تحسین
-
نوجوانوں کو درپیش فکری، سماجی اور معاشی چیلنجز کا حل صرف اور صرف سیرت النبی ﷺکی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے، احسن اقبال
-
ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروس تاحال سست روی کاشکار ہے اور صارفین کو ڈیٹا اپلوڈ کرنے اورڈائونلوڈنگ میں دشواری کاسامنا
-
ایف آئی اے نے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 17افراد کو گرفتار کرلیا
-
جنوبی وزیرستان کے بارہ شہدا نے اپنے لہو سے امن کی قیمت ادا کی،قوم سلام پیش کرتی ہے‘مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.