
ہائی برڈ نظام کی حکمرانی اسٹیبلشمنٹ کی گرفت مضبوط کررہی ہے‘لیاقت بلوچ
آئین سے متصادم یہ نظام چلنے والا نہیں‘قائم مقام امیر جماعت اسلامی کا منصورہ میں خطاب
ہفتہ 13 ستمبر 2025 21:55
(جاری ہے)
اس موقع پر ناظم تربیت حافظ سیف الرحمن بھی موجود تھے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ تعصبات اور نفرتوں نے بہت نقصان پہنچایا ہے، سیاست میں رابطے اور ملاقات ضروری ہے۔حکمرانوں اور مقتدر طبقہ نے قومی خزانے کو لوٹا اور عوام کے حقوق غصب کئے۔فرسودہ نظام کی وجہ سے عوام مسائل میں گھرے ہوئے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ شخصیات کے بت بناتی ہے اور جب عوام میں ان کی مقبولیت بڑھنے لگتی ہے تو انہیں گرا کر دوسرے بت تراش لیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دھونس،دھاندلی اور فارم 47سے بنائی گئی حکومتوں کو عوام قبول نہیں کرتے۔عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ نے عوام کے اندر سخت مایوسی اور ناامیدی پیدا کی ہے۔نفرتیں اور تعصبات قوموں کو لے ڈوبتے ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ چاروں طرف بیداری کی ایک لہر ہے۔سری لنکا سے اٹھنے والا عوامی طوفان بنگلا دیش،انڈونیشیا کے بعد نیپال تک پہنچ چکا ہے۔لوگ جبر کے نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔حسینہ واجد نے بنگلا دیش کو انڈیا کی کالونی بنا دیا تھا مگر حالات یکسر تبدیل ہوچکے ہیں۔ ڈھاکہ جس میں سید مودودیؒ کو جلسہ نہیں کرنے دیا گیا تھا اور جماعت اسلامی کی قیادت کو پکڑ پکڑ کر جیلوں میں بند اور پھانسی کے پھندوں پر لٹکا دیا گیا تھا آج وہاں اسلامی چھاترو چھنگو کو شاندار کامیابی ملی ہے اور انقلاب ڈھاکہ کے دروازے پردستک دے رہا ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ دوحا پر حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کوئی بھی مسلم ملک اسرائیل کی دہشت گردی سے محفوظ نہیں۔دوسال سے غزہ میں قتل عام کررہی ہے۔غزہ کے عوام استقامت کا پہاڑ بنے ہوئے ہیں۔پوری دنیا غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں اور لاکھوں لوگ احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو متحد ہونا ہوگا۔
مزید اہم خبریں
-
بھارت کی روس اور چین سے قربت، امریکہ سے دوری کی حقیقت کیا؟
-
کراچی میں شادی کے روز دلہا لاپتہ، والد نے اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا
-
لوئر دیر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید
-
یو این چیف کی ہیٹی میں ہوئے قتل عام کی شدید مذمت
-
نیپال: ہنگاموں کے بعد عبوری حکومت کا قیام، 5 مارچ انتخابات کا دن مقرر
-
میرے حلقے میں سیلاب زدگان کی مدد کرنے والوں کو مریم نواز کی تصویر لگانے کا کہا جاتا ہے
-
30 سال گجرات کے نام پر سیاست کرنے والے شہر کا سیوریج تک نہیں ڈال سکے
-
عمران خان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے
-
رواں موسم گرما میں بارشوں کے آخری تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
وفاقی حکومت کا سیلاب زدہ علاقوں میں اگست کے وصول کردہ بل واپس کرنے کا اعلان
-
حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے اگست 2025 کے بجلی کے بلوں کی وصولی روک دی
-
چین کی پاکستان کے مون سون سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امداد کی پیشکش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.