
وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر کو تحائف ملے، توشہ خانہ کا 6 ماہ کا ریکارڈ جاری
پیر 15 ستمبر 2025 16:20
(جاری ہے)
ملک احمد خان، محمد علی رندھاوا، رفعت مختار راجا، وہاب ریاض کو تحائف ملے، تحائف وصول کرنے والوں میں زین عاصم اور عثمان باجوہ بھی شامل ہیں۔طارق فاطمی اور خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر شخصیات فہرست کا حصہ ہیں، پاکستانی حکام اور شخصیات کو بیشتر تحائف غیر ملکی اعلیٰ حکومتی شخصیات اور دیگر نے دیے۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شیلڈ کا تحفہ دیا، چیئرمین فیڈرل بورڈ ا?ف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے بھی وزیر اعظم شہبازشریف کو ایک شیلڈ کا تحفہ دیا تھا۔سال 2025 کے پہلے 6 ماہ میں تحائف میں ڈیکوریشن پیسز، گھڑیاں، الیکٹرک گاڑیاں ملیں، اسی مدت میں ریڈی میڈ کارپٹ اور بیڈ شیٹ کے تحائف بھی وصول کیے گئے، تحائف میں جائینماز، ٹیبل کلاتھ،کافی سیٹ، ٹی سیٹ اور ٹائی سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔اس مدت میں میں وصول کنندگان نے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے، کابینہ ڈویژن وصول شدہ تحائف کا تخمینہ کروا رہا ہے، پراسیس بھی جاری ہے۔اس سے قبل شہباز حکومت 2002 سے لے کر 31 دسمبر 2024 تک توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرچکی ہے، توشہ خانہ کا 1997 سے لے کر 2001 کا ریکارڈ بھی جاری کیا جاچکا ہے۔مزید قومی خبریں
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
-
چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
-
فیصل کریم کنڈی ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
-
پشاور،سرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانے پر پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹر معطل
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سرکاری ملازمین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے مہم کا آغاز
-
اسلام آباد، 23 اشتہا ری مجرمان سمیت28جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
خواجہ عمران نذیرکی لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
-
پنجاب میں 1390 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1607 زخمی، ترجمان
-
ساہیوال، ٹریفک حادثات ، 2 طالب علم جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.