آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی مسلم لیگ (ن) ہی کر سکتی ہے،عوام کی مایوسی جلد ختم ہونیوالی ہے، شاہ غلام قادر
پیر 15 ستمبر 2025
22:55
نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء) صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی مسلم لیگ (ن) ہی کر سکتی ہے، مسلم لیگ ن تمام برادریوں کا گلدستہ ہے، مایوسی کے دن ختم ہونے والے ہیں، کارکنان آپس میں اتحاد پیدا کریں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی،پیپلزپارٹی کو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شکست ہو گی، مسلم لیگ ن کا قافلہ روز بروز بڑھے گا، آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے رکے ہوئے کاموں کو دوبارہ شروع کروانے کے لیے آزاد کشمیر کے غیور عوام مسلم لیگ ن کو کامیاب کروائیں، 2026 کا سورج مسلم لیگ ن کی کامیابی کا سورج طلوع ہو گا، این ایف سی ایوارڈ میں آزاد کشمیر گلگت بلتستان کی شمولیت پر پیپلز پارٹی کے وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاق کو خط لکھ کر مخالفت کی، پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کو اس حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرنے ہو گی اس وقت پیچھا نہیں چھوڑیں گے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر عوام کے ساتھ ہے یا حکومت سندھ کے ساتھ ہے،آزاد کشمیر کے عوام کے اندر پائی جانے والی بے چینی اور مایوسی مسلم لیگ ن ہی ختم کر سکتی ہے اور کرئے گی، مسلم لیگ ن کے کارکنان کسی پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں جماعت کو مضبوط کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نیحلقہ ایل اے 26 لوئر نیلم میں سابق چیئرمین نیلم ڈویلپمنٹ وسابق صدر پی ٹی آئی ضلع نیلم سید صداقت حسین شاہ، سابق چیئرمین بلدیہ اٹھمقام سید تجمل حسین شاہ مختلف وارڈز سے اپنے ساتھیوں اور برادری کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
(جاری ہے)
صدر جماعت شاہ غلام قادر نے کہا کہ لوئر نیلم کے عوام سے کہنا چاہتا ہوں 2021 سے جو تعمیر و ترقی کا کام میں چھوڑ کر گیا تھا وہ کام وہاں کا وہی ہیں کسی جگہ ایک اینٹ تک نہیں رکھی گئی، جھوٹے وعدوں کا قائل نہیں، عوام کا درد دل میں سمجھتا ہوں، مسلم لیگ ن ایسی جماعت ہے جس نے پاکستان اور آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ عوام کا جمع غفیر جس طرح مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہا ہے ان شائاللہ اگلی حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گی، مسلم لیگ ن پر اعتماد کرنے پر تمام عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، نیلم ویلی مسائل میں جکڑی تھی ہم ایل او سی پر رہتے ہیں ہماری بدقسمتی یہ کہ ہم جس ایل او سی پر رہتے ہیں وہاں ہمارے دشمن ملک کی فوج ہے نہ کہ کسی دوست ملک کی افواج ہے، جس انداز میں 2016 سے 2021 تک کام ہوئے ان کے مناظر کے لیے تیار ہوں، اپنی اپنی ترقی عوام کے سامنے لائی جائے، ہم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، 2016 سے جب ہماری حکومت آزاد کشمیر میں قائم ہوئی مظفرآباد سے اٹھمقام سڑک کا منصوبہ ہم نے شروع کیا، اسی طرح نیلم ویلی کی مین سڑک پہلے مظفرآباد سے اٹھمقام پھر یہی منصوبہ اٹھمقام سے پھلا وائی مکمل کروائی، شنڈاس تک یہ اس مین سڑک کا کام جاری ہے، مسلم لیگ ن نے ضلع نیلم کو دو حلقے دئیے تاکہ نیلم ویلی کی عوام کو سہولیات میسر آئیں، دونوں حلقوں میں جاری لنک سڑکات کے فرانزک آڈٹ کرائے جائیں محکمہ شاہرات نیلم بغیر تعمیر کی گئیں لنک سڑکات کے فنڈز کس طرح ادا کر رہے ہیں غیر معیاری میٹریل استعمال کر کے ریاست کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے وزیراعظم آزاد کشمیر نیلم کے دونوں حلقوں کی لنک سڑکات کے فرانزک آڈٹ کے لیے کمیٹی تشکیل دیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ وزیر امور کشمیر نے بھارت کی جارحیت سے قبل ایل او سی یا دورہ کروا کر بھارت کو یہ پیغام دیا کہ کشمیری قوم افواج پاکستان کی پشت بان ہے ایل او سی پر رہنے والے لوگ پاک فوج کے بلا تنخواہ سپاہی ہیں، معرکہ حق کی فتح پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،جنہوں نے معرکہ حق میں بھارت کو شکست دی اور دشمن کے دانت کھٹے کیے۔
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے معرکہ حق کے بعد مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر پوری دنیا میں اجاگر کیا کشمیریوں کے دلوں کی بات دنیا کے سامنے پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا، بھارتی جارحیت کے دوران شہید اور زخمیوں دی جانے والی امدادی رقم پر بھی پیپلز پارٹی نے رونا شروع کر دیا، تین سنئیر وزراء پیپلزپارٹی نے پریس کانفرنس کر کے اپنی اصلیت کو عوام کے سامنے لایا کہ وہ عوام کے ساتھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سوچ کا فرق ہوتا ہے مسلم لیگ ن تعمیر و ترقی کا ویژن رکھتی ہے کرپشن فری خطے کا، غریب عوام کے بچوں کو میرٹ پر نوکریوں دینے کا، مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کے امنگوں کے مطابق حل کرنے کا، ریاست کے اندر رواداری کا ویژن رکھتی ہے۔، تقریب سے سابق ٹکٹ ہولڈر راجہ بشیر خان، سابق وزیر حکومت مرتضی علی گیلانی، سید صداقت حسین شاہ، ضلعی صدر ارسل خان صدیقی، سابق ضلعی صدر خواجہ بشیر احمد، سید تجمل شاہ، ضلعی سیکرٹری جنرل رانا نصیر، چوہدری شفقت،عادل اعوان ایڈووکیٹ، ڈاکٹر غلام احمد، میاں عبدالقدوس، عابد اعوان، ملک رشید، اعجاز سلطان، صمود اعوان ایڈووکیٹ، خواجہ توصیف، حامد برکتی،ناصر سلطان، سرفراز گیلانی، چوہدری مبشر سراج، شیر علی اعوان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
نئے شامل ہونے والوں میں لوکل کونسلر تنویر حسین شاہ،چوہدری رفیق چلہانہ، سابق لوکل کونسلر عبدالقیوم، چوہدری شیر ولی، سید عاصم کاظمی ایڈووکیٹ، بنارس مغل، صوبیدار اسماعیل، داود جنجوعہ، منظور خان، ہدایت اللہ خان، اختر مغل، صدیق مغل، لیاقت بیگ، رانا منشی شیر، علی رضا ایڈووکیٹ، ریٹائر انسپکٹر خالق شاہ، اکرم اعوان، سید تصور بخاری، صوبیدار کریم شاہ، صوبیدار فاروق حسین شاہ، سید منور حسین شاہ، سید غلام حسین شاہ، سید امتیاز حسین شاہ، سید نذیر حسین شاہ، قاری تصور شاہ، مشتاق حسین شاہ، سید میر حسین شاہ، چوہدری بشارت، چوہدری ارشاد، نذیر خان، امان اللہ، منیر احمد، فیصل خان، حمید اللہ، عمران مغل، نقاش مغل، فرید خان، سجاول خان، علی اصغر، رحمت اللہ، واجد کاظمی، کامران کاظمی، یعقوب خان، نوید خان، عمر یعقوب، عاقب مشکور، سعد منظور، شاہزمان، ریاض مغل، اعظم مغل، چوہدری عبد الرحمان، چوہدری بشارت، چوہدری ارشاد،حاجی محمد ادریس، حاجی محمد یوسف، سردار محمد یوسف، چوہدری سراج دین، سردار محمد یوسف، چوہدری طواسین، چوہدری ضامن، عبدالقیوم خان، چوہدری عبدالرشید، چوہدری محمد یونس، حوالد سلیماں، غلام محی الدین، غلام مصطفیٰ،۔
محراب دین، الف دین، کاشف کاظمی، آفاق کاظمی، زرین مغل، وسیم مغل، مبشر مغل، نصیر اعوان، شعبان میر، سید شبیر حسین شاہ، سید اشرف شاہ، سید اکرم شاہ، اسلم خان، اکمل خان، شبیر خان و دیگر سینکڑوں افراد پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ن میں باضابط شمولیت کا اعلان کیا۔ صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر کارکنان مسلم لیگ ن لوئر حلقہ کے ہمراہ تمام نئے شامل ہونے والوں کو جماعت میں ویلکم کیا۔