29ستمبر سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کشمیر بند ہڑتال سے قبل ہی مراعات یافتہ طبقے کی مراعات میں کٹوتی کا فیصلہ

منگل 16 ستمبر 2025 22:42

پوٹھی مکوالاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء)مراعات یافتہ طبقے کی مراعات میں کٹوتی کا فیصلہ کر دیا گیا حکومت پاکستان نے 29ستمبر سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کشمیر بند ہڑتال سے قبل ہی اہم ترین مطالبہ پر پیش رفت کا فیصلہ کر لیا ہے‘ انکشاف ہوا ہے کہ آزاد کشمیر میں بڑ ے پیمانے پر حالات کو خرابی سے روکنے اور دشمن ملک بھارت کے پروپیگنڈہ کا توڑ کرنے اعلی سطح پر فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اہم ترین مطالبہ مراعات یافتہ طبقے کی مراعات کو ختم کرنے پر پیش رفت کی جائے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں فوری طور سابق ممبران اسمبلی کی پنشن ختم کی جائے گی سابق صدور ریاست سابق وزرا اعظم اور سابق ججز سابق بیوروکریٹس کی وفات کے بعد ان کے خاندانوں کو حاصل پنشن مفت پٹرول ڈیزل مفت بجلی مفت ٹیلی فون کی سہولیات ڈرائیور گاڑی اور ملازم کی سہولیات ختم کر دی جائیں گی آٹھ سو سی سی سے ہٹ کر نئی کسی سرکاری گاڑی کی خرید پر پابندی لگائی جائے گی سرکاری گاڑی ماسوائے سرکاری امور کی انجام دہی سے ہٹ کر کہیں استعمال نہ ہوگی سرکاری گاڑیوں کو دفتری اوقات کے بعد رہائش گاہ پر رکھنے کی پابندی ہوگی عتیق خان کے دور حکومت میں زلزلہ زدگان کی بحالی کے لیے عالمی دنیا کی طرف سے دی گئی پچپن ارب کی جس رقم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کنورڈ کر دی گئی تھی اس میں واپسی پر مرحلہ وار کام ہو گامیرپور انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی جلد فزبلیٹی رپورٹ سامنے لا کر تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا آزاد کشمیر کو فری لورڈ شیڈنگ زون بنانے پانچ سو میگا واٹ بجلی مہیا کی جائے گی نیشنل گرڈ سٹیشن کی تعمیر تک واپڈا کے گرڈ سٹیشن محکمہ برقیات آزاد کشمیر کے حوالے ہوں گے نہر اپر جہلم سے ایک سپیل کھول کر بھمبر میں کاشت کاری کے لئے پانی مہیا کیا جائے گا طلبہ یونین کے الیکشن کا شیڈول جاری ہوگا نیلم گلگت سڑک کی تعمیر کے لیے بجٹ مختص کیا جائے گا مہاجرین نشستوں پر انتخاب کا طریقہ کار تبدیل ہوگا اور مہاجرین کی نمائندگی کا نیا قانون سامنے لایا جائے گا مہاجرین کو تعمیراتی و ترقیاتی فنڈز ختم کر دئیے جائیں گے عدم اعتماد کی تحریک لانے مہاجرین ممبران پر پابندی ہوگی براہ راست ووٹنگ کے بجائے متناسب نمائندگی کا طریقہ کار اپنایا جائے گا بارہ نشستوں کو چار نشستوں تک محدود کیا جائے معذوروں کا کوٹہ پانچ فیصد کیا جائے نہر اپر جہلم سے بھمبر میں کاشت کاری کے لئے مطلوبہ پانی فراہم کیا جائے تمام ضلعی صدر مقامات پر ہسپتالوں میں فوری سٹی سکین اور ایم آر مشینیں فراہم کی جائیں تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہر طرح کی فیس ختم کر دی جائے گی تین سال سے جاری تحریک میں درج تمام مقدمات فوری منسوخ ہوں گے اور رینجرز کے ہاتھوں شہید ہونے والے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے نوجوان چودھری اظہر الدین کے بھائی کو فوری مستقل سرکاری ملازمت فراہم ہوگی ان مطالبات سے ہٹ کر چارٹرڈ آف ڈیمانڈ میں دیگر مطالبات کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا اہتمام کر کے آگے بڑھنے کی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی زرائع کا دعوی ہے کہ اس نئی منصوبہ بندی سے 29ستمبر کی کال درالحکومت مظفرآباد کی طرف لانگ مارچ اور انٹری پوائنٹس بند کرنے سے ہٹ کر محض کشمیر بند ہڑتال تک محدود رہ جائے گی دوسری طرف آزاد کشمیر کے سابق وزرا اعظم راجہ فاروق حیدر عتیق خان تنویر الیاس اور ن لیگ کے صدر شاہ غلام قادر جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر حسن ابراہیم جماعتِ اسلامی کے سابق امیر عبد الرشید ترابی اور موجودہ امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر مشتاق سربراہ جے یو آئی کشمیر علامہ سعید یوسف کی کوشش ہے کہ حکومت پاکستان ایکشن کمیٹی کے کسی بھی مطالبہ پر عمل درآمد نہ کرے اور بڑے پیمانے پر ایکشن کمیٹی کے زمہ داران اور فعال اراکین کی کریک ڈاون کر کے غیر معینہ مدت کے لیے گرفتاریاں کرے تاکہ وہ عوام میں متبادل طور سامنے آئیں۔