
پاکستان علما کونسل کے تحت (کل )ملک میں یوم تشکر و یوم دعا منایا جائے گا
جمعرات 18 ستمبر 2025 22:15
(جاری ہے)
لاہور ورث روڑ چرچ میں چیئرمین پاکستان علما کونسل و کوارڈینیٹر قومی پیغام امن کمیٹی حکومت پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور چرچ آف پاکستان کے صدر بشپ آزاد مارشل نے مسلم مسیحی اور دیگر مذاہب کے قائدین مولانا محمد نعمان ، مولانا محمد اسلم صدیقی، پادری عمائنول کھوکھر،شہزاد احمد، مولانا اسد اللہ فارق، قاری عبد الحکم اطہر، مولانا قاری مبشر رحیمی، قاری فیصل امین اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان پاک سعودی دفاعی سٹریٹیجی شراکت کا معاہدہ پوری پاکستانی قوم کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاک سعودی تعلقات کو مضبوط کرے گا بلکہ ارض حرمین شریفین کے تحفظ کو سعودی عرب کے ساتھ مل کر یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ سے امن چاہنے والوں کو دفاعی معاہدہ سے نئی طاقت ملے گی، ان کاکہنا تھاکہ بائیس ستمبر کو وزیر اعظم ولی عہد فلسطینی ریاست پر خوشخبری دیں گے، ان کاکہنا تھاکہ دہشت گردی چرچ مسجد امام بارگاہ اور عام لوگوں کے ساتھ ہوئی دہشت گرد ہمیں پاکستانی سمجھ کر مارتا ہے،ان کاکہنا تھاکہ کل جمعہ کو ملک بھر میں یوم تشکر و یوم دعا منائیں گے ، پاکستان کی مسلح افواج سعودی عرب کی مسلح افواج کے ساتھ مل کر ارض حرمین شریفین کی حفاظت کریں گے اور یہ ذمہ داری یہ سعادت پاکستان کے حصے میں آئی ہے۔ پیغام امن کمیٹی کا بنیادی مقصد امن سلامتی کو فروغ دے کر دوریوں تلخیوں کو ختم کرنا جس نے ہمارے معاشرے کو تشدد زدہ کردیاہے، ان کاکہنا تھاکہ دفاعی معاہدہ سے امن و سلامتی آتی ہے کچھ معاہدہ آگے بڑھ رہے ہیں ارض حرمین کیلیے جانیں قربان کرنے کیلئے تیار ہیں، بشپ آزاد مارشل کاکہنا تھاکہ پاکستان کانام معرکہ حق کی وجہ سے اونچا ہوا اور ہمیں ملی کہ ہماری مسلح افواج کے پاس صلاحیت ہے کہ وہ اپنے سے چار گنا بڑے دشمن کا مقابلہ بہادری سے کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جو لوگ پاکستان کا نام بدنام کرتے ہیں خواہ وہ ہیومین رائٹس کا نام لے کر کریں یا کوئی اور نام ان کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بڑی آبادی متاثر ہوئی ہے ، ہم مشترکہ طور پر سیلاب زدگان کی امداد کیلئے نکلیں گے اور مسلمان اور غیر مسلم اپنے بھائیوں کی بھرپور مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیغام امن کمیٹی پاکستان میں پہلی مرتبہ ایسی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں غیر مسلموں کو بھی شامل کیا گیا ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ اس سے جو غلط فہمیاں ہیں، انتہا پسندی ہے ، دہشت گردی ہے اس کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ دہشت گرد پاکستانیوں کو نشانہ بناتے ہیں ان کا ہدف صرف اور صرف پاکستانی ہوتے ہیں وہ کسی مذہب یا مسلک کے نمائندوں ک نشانہ نہیں بناتے وہ پاکستانیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانے والے 2افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے پنجاب پولیس کے ملازمین کیلئے ہیلتھ کیئر کے شاندار اقدامات
-
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرگندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کیخلاف جاری مہم کے بہترین نتائج
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، کاظم پیرزادہ ، صہیب بھرت، رانا سکندرعظمت پورپہنچ گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرمریم اورنگزیب اور وزراء امدادی سامان لیکر عظمت پورپہنچ گئے
-
لاہور میں تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافے پر طلبہ سراپا احتجاج
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کان مہتر زئی آمد، شہید کانسٹیبل الطاف الرحمان کے لواحقین سے تعزیت
-
حویلیاں پولیس کی کارروائی، سگے بھائی اور بھابھی کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
-
بے قصورشہریوں کو رشوت کے لیے حراست میں رکھنے والے پولیس اہلکاروں پراغوا برائے تاوان کا مقدمہ قائم کیا جائے، آئی جی سندھ سے درخواست
-
تعلیمی میدان میں اصلاحات وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترجیحات ہیں، حنیف عباسی
-
ریلوے پشاور ،کامیاب اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے نتیجے میں اربوں روپے مالیت کی قیمتی ریلوے زمین واگزار کرالی گئی
-
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحقین کیلئے محفوظ، شفاف اورآسان ادائیگی کے نظام کو یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے، سینیٹر روبینہ خالد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.