پاکستان اور سعودی عرب اسلامی دنیا کی قیادت کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں ، لیگی نائب صدر سردار محمد یعقوب ناصر

پیر 22 ستمبر 2025 22:05

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی نائب صدر رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب اسلامی دنیا کی قیادت کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کیلئے ایک محفوظ مستقبل کا نقطہ اغاز ہے جسمیں مزید اسلامی ممالک بھی شامل ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف کو دعوت دیکر دو طرفہ دفاعی معاہدے پر حتمی دستخط کیے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب اور پاکستان اب اسلامی دنیا کی قیادت کرینگے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے سے اب مکہ اور مدینہ سمیت دیگر مقدس مقامات کی حفاظت یقینی ہو گ? ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے موقف کے خلاف ہمیں ہر فورم پر اپنا مضبوط موقف دینا چاہیے پاکستان اپنے مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے بھارت اور اسرائیل کو ہمارے دو طرفہ معاہدے سے بڑی تکلیف پہنچی ہے پا کستان فلسطین اور کشمیر کی ازادی تک چین سے نہیں رہے گا انہوں نے کہا کہ حکومت کا مسلہ فلسطین پر دو ٹوک موقف ہے ہم دو ریاستی حل کے خلاف ہیں لیکن اقوام متحدہ میں اتفاق رائے کے بعد پاکستان کسی نتیجے پر پہنچے گا ماض کو دیکھا جائے تو قائد اعظم کی 1948 میں قانون ساز اسمبلی کی تقریر بھی موجود ہے انکی بھی یہی سوچ تھی انہوں نے کہا کہ قطر کے دارلحکومت دوحہ میں مسلم ممالک کا اکٹھا ہونا اچھی بات تھی مگر ہمیں اسلامی کانفرنس سے کوئی بڑی توقعات پہلے ہی نہیں تھیں کیونکہ کو? خأص پیشرفت سامنے نہیں اسکی بہرحأل یہ اسلامی بلاک کی طرف ایک پہلا قدم ضرور ہے جس کی ہم حوصلہ افزائی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کو اسرائیل کی دھمکیوں کے سامنے ڈٹ جانا چاہیے ہم نے یہ بھی کہا تھا کہ اسلامی دنیا کی ایک مشترکہ دفاعی قوت فوج کی شکل میں قائم ہونی چاہیے جسکا اغأز ہم نے کردیا ہے ہم ایٹمی ریاست ہیں اور دنیا ہماری طرف دیکھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بد امنی پر فوج عوام اور حکومت ایک ہے مسلم لیگ ن امن ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کام کرتی رہے گی۔