
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سےایک تاریخی، جرات مندانہ اور مدبرانہ خطاب کیا ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
جمعہ 26 ستمبر 2025 21:20
(جاری ہے)
انہوں نے اسرائیلی جارحیت اور معصوم جانوں کے قتل عام کی مذمت کی اور عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کی بھی شدید مذمت کی اور واضح کیا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے اسرائیلی مظالم کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے اور معصوم بچوں کی شہادت کے واقعے کو دنیا کے سامنے پیش کیا اور بھارتی پروپیگنڈے، خصوصاً پہلگام واقعے سے متعلق جھوٹے دعوؤں کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم نے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے باور کرایا کہ پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے جو ہر قسم کی جارحیت اور دہشتگردی کی شدید مذمت کرتا ہے اور اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں امن و ترقی کے حصول کو تنازعات کے منصفانہ حل کے ساتھ مشروط قرار دیا اور بتایا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کی قربانیاں دی ہیں اور بڑے پیمانے پر معاشی نقصانات برداشت کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے افغان سرزمین سے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی پر عالمی برادری کو آگاہ کیا اور پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم نے عالمی برادری کو موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات، خصوصاً پاکستان میں آنے والے ہولناک سیلاب اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا اور ماحولیاتی انصاف اور عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں ملکی معیشت میں بہتری اور ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے حکومت کے لائحہ عمل کو بھی پیش کیا جو ایک پرعزم، باشعور اور وژنری قیادت کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا خطاب درحقیقت پاکستان کے عوام، امت مسلمہ اور عالمی امن کے لیے ایک جامع اور جراتمندانہ پیغام تھا جو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔
مزید قومی خبریں
-
غزہ کے حوالے سے ٹرمپ کی مسلم حکمرانوں سے ملاقاتوں کا مثبت نتیجہ نکلے گا، اسحاق ڈار
-
سندھ حکومت نے پاکستان اوربھارت فائنل میچ کیلئے 6بڑے شہروں میں بڑی اسکرینیں لگا دیں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف سوشل میڈیا پر نازیبا زبان استعمال کرنے پر 3 ٹک ٹاکرز گرفتار
-
شہریوں کو جعلی ای چالان کے ایس ایم ایس موصول ہونا شروع، سیف سٹی اتھارٹی نے خبردار کرتے ہوئے اصلی نمبر بتادیا
-
لڑکوں جم کر کھیلو، جیت آپکی ہوگی، عظمی بخاری کا قومی کرکٹ ٹیم کھلاڑیوں کے نام پیغام
-
پرائیویٹ سکیم کے تحت آئندہ بھی عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا خدشہ
-
سیلاب متاثرین کیلئے چین کی امدادی سرگرمیاں جاری، سامان کے مزید 2 جہاز پہنچ گئے، 10 کروڑ یوآن اضافی امداد کا اعلان
-
امریکی قونصل خانے کی شکایت پر ویزہ دلوانے کے نام پر لاکھوں بٹورنے والے 2 ملزم گرفتار، ملزمان نے درجنوں افراد سے 30 لاکھ روپے فی کس وصول کیے
-
خواتین کیلئے مفت الیکٹرک سکوٹی سکیم، اہلیت کا معیار اور طریقہ کار سامنے آگیا
-
سیاحت نہ صرف معاشی ترقی بلکہ سماجی خوشحالی کی ضمانت بھی ہے،وزیراعلی سندھ
-
پنجاب میں سیاحوں کے تحفظ، آسانی اور آسائش کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے‘مریم نوازشریف
-
وزیراعلی مریم نوازشریف سے پاکستان نیوی وار کالج کے 55 ویں اسٹاف کورس کے شرکاء کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.