
وزیر اعلیٰ پنجاب پیر کو فیصل آباد میں گرین بس انیشیٹو اور اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گی، رانا ثناءاللہ
اتوار 28 ستمبر 2025 23:30
(جاری ہے)
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حکومت نے عام شہری کو فوکس کرتے ہوئے مزدور کارڈ اور کسان کارڈ جیسے ویلفیئر انیشیٹو متعارف کرائے ہیں تاکہ معاشرے کے کمزور طبقات کو سہولت دی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں اڑھائی سو ارب روپے پر مبنی دیگر منصوبوں پر بھی کام جاری ہے جن میں ستیانہ اور سمندری روڈ کو موٹروے سے لنک کرنے کا منصوبہ، نشاط آباد روڈ اور جدید سیوریج اسکیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واسا کے منصوبے دو سال میں مکمل ہوں گے جبکہ میٹرو بس کا 100 ارب روپے مالیت کا منصوبہ اسی سال پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد اپنی محبوب قائد مریم نواز کے استقبال کے لیے بے تاب ہے اوران کی آمد پر شہر عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی پیڈ سے یونیورسٹی گیٹ تک عوامی استقبال ہوگا اور اسی مقام پر وزیر اعلیٰ مریم نواز عوام سے خطاب بھی کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے سیاسی اور انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی تاکہ ان منصوبوں کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ باقی نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کوالیکٹرو بس جیسے منصوبوں پر سبسڈی دینا پڑتی ہے لیکن یہ عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے کیونکہ یہ انویسٹمنٹ براہ راست عام شہری پر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گرین بسیں اور دیگر فلاحی اقدامات سے نہ صرف عام آدمی کو ریلیف ملے گا بلکہ معاشی اور سماجی ترقی کی رفتار بھی تیز ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوآج دنیا بھر میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دور گزر گیا جب پاکستانی پاسپورٹ کودیکھ کر مذاق اڑایا جاتا تھا، آج دنیا پاکستان کو خوش آمدید کہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے عالمی دوروں اور سفارتی حکمت عملی نے پاکستان کو دنیا میں عزت ووقار اور بلند مقام دلایا ہے، حتیٰ کہ امریکی صدر نے بھی انہیں خصوصی طور پر ملاقات کے لیے مدعو کیا۔ ان کامیابیوں کے نتیجے میں پاکستان کو معاشی فوائد بھی حاصل ہوں گے۔سیلاب متاثرین کے حوالے سے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مریم نواز نے متاثرین کو اپنے مہمان قرار دے کر ان کی بھرپور دیکھ بھال کی۔ انہوں نے بچوں اور خواتین تک رسائی حاصل کی اور کھانے پینے سمیت تمام سہولیات پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت عوامی خدمت کی عملی تصویر ہے۔
مزید قومی خبریں
-
حکومت پنجاب کا ناجائزتجاوزات کو کنٹرول کر نے کا خواب پورا نہ ہوسکا
-
کراچی میں گھرمیں بائیو گیس یونٹس کے ذریعے فضلے سے توانائی پیدا کرنے کا منصوبہ جلد متعارف کرایا جائے گا،ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ
-
بھارت، اداکار وسیاستدان وجے کی سیاسی ریلی میں بھگدڑ، ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی، مقدمہ درج
-
رحیم یار خان ،کھیت سے گھاس چرنے پر زمیندار نے گدھے کو کلہاڑی سے لہولہان کر دیا
-
خیبر پختونخوا کے کسی حصے پر آپریشن نہیں ہو رہا، کوآرڈینیٹر وزیر اعظم
-
غزہ کے حوالے سے ٹرمپ کی مسلم حکمرانوں سے ملاقاتوں کا مثبت نتیجہ نکلے گا، اسحاق ڈار
-
ایشیا کپ اور غیر ملکی لیگز پر آن لائن جواء کروانے والے تین بکیے گرفتار
-
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں بھرتیوں کا اعلان، سو سے زائد آسامیاں
-
سیلاب متاثرہ علاقوں میں حفاظتی بندوں کی تعمیر و مرمت مکمل کر لی گئی
-
سندھ حکومت نے پاکستان اوربھارت فائنل میچ کیلئے 6بڑے شہروں میں بڑی اسکرینیں لگا دیں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف سوشل میڈیا پر نازیبا زبان استعمال کرنے پر 3 ٹک ٹاکرز گرفتار
-
شہریوں کو جعلی ای چالان کے ایس ایم ایس موصول ہونا شروع، سیف سٹی اتھارٹی نے خبردار کرتے ہوئے اصلی نمبر بتادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.