Live Updates

جنوبی افریقا کا دورہ پاکستان، وی وی آئی پی سکیورٹی دینے کا فیصلہ

جمعرات 2 اکتوبر 2025 13:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) وفاقی حکومت نے جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو وی وی آئی پی سکیورٹی اسٹیٹس دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ، پنجاب ہوم ڈپارٹمنٹ، پنجاب رینجرز اور لاہور و راولپنڈی پولیس کو وزارت داخلہ کی جانب سے مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر جنوبی افریقا کی ٹیم کے دورے کو وی وی آئی پی سکیورٹی دینے کی منظوری دی ہے تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔

رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس ہائی پروفائل سیریز کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم کا دورہ پاکستان 7 اکتوبر سے 9 نومبر 2025 تک شیڈول ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

قائد اعظم ٹرافی کے میچز پشاور، راولپنڈی، اسلام آباداور ایبٹ آباد میں کھیلے جائیں گے، ملک کے سب سے پریمیئر فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کا آغاز 6 اکتوبر سے ہو گا۔رپورٹس کے مطابق ایونٹ میں 10 ریجنل ٹیمیں شریک ہوں گی، جن میں ایبٹ آباد، بہاولپور، فاٹا، فیصل آباد، اسلام آباد، کراچی بلیوز، لاہور وائٹس، ملتان، پشاور اور دفاعی چیمپئن سیالکوٹ شامل ہیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات