اسرائیل کے معاملے پرپاکستان تنہا کوئی فیصلہ نہیں کریگا ، حتمی فیصلے سے قبل وزیراعظم پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے، گیلانی
جمعرات 2 اکتوبر 2025 22:49
(جاری ہے)
صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت وسائل ملتے ہیں، ماضی میں ساتواں این ایف سی ایوارڈ میں نے گوادر میں اعلان کیا تھا۔
اگر صوبوں کو ان کے حقوق بروقت ملتے تو سانحہ مشرقی پاکستان کبھی رونما نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے درمیان اختلافات جمہوری عمل کا حصہ ہیں، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔ ہم سب کو مل کر ملک کی سلامتی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے کام کرنا ہوگا۔ ماضی میں بھی پیپلز پارٹی نے صدارتی اختیارات وزیر اعظم کو منتقل کر کے پارلیمانی نظام کو مضبوط بنایا، صدر آصف علی زرداری نے حقیقی جمہوریت پسند صدر کا کردار ادا کیا۔سیدیوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں وفاق کا نمائندہ ہوں اور صوبہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کے لیے تمام جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا۔ جب ہماری حکومت میں سوات آپریشن کیا گیا تو تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر تھیں اور دنیا نے پاکستان کا ساتھ دیا۔ اس کامیاب آپریشن کے بعد لاکھوں متاثرین کو صرف نوے دن میں اپنے گھروں میں آباد کیا گیا۔افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ملکی خارجہ پالیسی کے تحت ہی فیصلے ہوتے ہیں۔ نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے بھی آئین میں ایک واضح طریقہ کار موجود ہے۔قائم مقام صدر نے کہا کہ وزیر خارجہ اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آپریشن بنیان المرصوص میں پاکستان کا موقف بہترین انداز میں پیش کر کے سفارتکاری کی نئی مثال قائم کی۔ کالا باغ ڈیم سمیت تمام متنازع امور کو مشترکہ مفادات کونسل کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
اپوزیشن جماعتیں بلاول بھٹو کو ساتھ ملا کر شہبازشریف حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہیں
-
حکومت کا پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
-
ملک میں آگ لگی ہوئی ہے اور یہ گھر تقسیم کرنے کی بات کررہے ہیں
-
حکومت پاکستان اور گوگل کے درمیان ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے
-
کراچی میں خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
-
اگر عوام کو اپنے حق کیلئے رُلنا پڑے تو سمجھو حکومت ناکام ہے
-
آج عمران خان بیمار ہے تو وفاقی وزراء سمیت پی ٹی آئی کے لوگ بھی اس پر سیاست کر رہے ہیں
-
پی ٹی آئی کا حکومت کیخلاف کل توہین عدالت کی پٹیشن دائر کرنے کا اعلان
-
کیا ابھی تک ہم لڑتے لڑتے تھکے نہیں شیرافضل مروت کا حکومت سے سوال
-
پاکستان اورملائیشیا کے دیرینہ برادرانہ تعلقات، دوطرفہ تعاون، پارلیمانی روابط اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
سپریم کورٹ کے فیصلے نہیں مانے جائیں گے تو ملک میں کیا بچے گا شاہد خٹک
-
ًسپریم کورٹ کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی کو رات گئے ہسپتال منتقل کیا گیا: عطا اللہ تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.