
ڈیرہ اسمٰعیل خان،فورسز کے آپریشن میں بھارتی اسپانسرڈ 7 خوارج ہلاک، میجر سبطین شہید
ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیخلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا،صدر، وزیرِ اعظم کی دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین
جمعرات 9 اکتوبر 2025 16:39
(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں ضلع کوئٹہ کے رہائشی 30 سالہ میجر سبطین حیدر بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک شدہ خوارج سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ان کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا۔
بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں دیگر بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے صفائی کی کارروائی جاری ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے اس عفریت کو جڑ سے مٹانے کے عزم پر قائم ہیں اور ہمارے بہادر بیٹوں کی ایسی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے درابن میں ’فتنہ الخوارج‘ کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔صدر مملکت آصف زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے میجر سبطین حیدر کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جو ملک کے دفاع میں بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔صدر زرداری نے کہا کہ میجر سبطین نے وطن کے دفاع میں اپنی جان قربان کر کے عظیم مثال قائم کی، انہوں نے شہید افسر کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر افسر اور جوان دن رات وطن کے دفاع کے لیے سرگرم ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اور پوری قوم مسلح افواج کے جذبے اور بہادری پر فخر کرتی ہے، وزیرِ اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔انہوںنے کہاکہ قوم اپنے وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔مزید قومی خبریں
-
اگر کوئی آپریشن ہورہا ہو تو کوئی صوبہ یا شخص آپریشن نہیں روک سکتا، راناثنااللہ
-
میپکو کی 491 ہنرمند و غیر ہنرمند ملازمین کی بھرتی کی منظوری
-
نومئی واقعات، فلک جاوید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
-
راولپنڈی 12 سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنیوالا دکاندار گرفتار
-
گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری کا پولیو مہم پر خصوصی پیغام
-
سی ای او کے الیکٹرک کی صوبائی محتسب کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی
-
راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ
-
تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے وفد کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ،خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پر تبادلہ خیال
-
خبیب فائونڈیشن کے وفد کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ،فاؤنڈیشن کی تعلیمی و فلاحی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وائلڈلائف رینجر ز نے فالکن ، بٹیر اور مرغابی کے 19غیرقانونی شکاری گرفتار ،10ملزمان کیخلاف ایف آئی آر ز درج کروای گئیں
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے صحت کے شعبہ سے منسلک نوجوانوں کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.