Live Updates

پاکستان آج فیصلہ کن موڑ پر کھڑاہے‘ احسن اقبال

پیر 13 اکتوبر 2025 22:43

پاکستان آج فیصلہ کن موڑ پر کھڑاہے‘ احسن اقبال
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان آج فیصلہ کن موڑ پر کھڑاہے،حکومت نے ملک کو دلدل سے نکالا اب پاکستان اپنی اڑان بھر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال کے مقامی ہال میں مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور تجارتی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ احسن اقبال نے کہا کہ اللہ کے فضل سے معرکہ حق میں کامیابی سے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا بہادر مسلح افواج نے اپنا لوہا منوایا پوری دنیا میں پاکستان کی پزیرائی ہو رہی ہے سعودیہ سے درینہ برادرانہ اور پائیدار تعلقات ہیں حرمین شریفین کی حفاظت ہر پاکستانی کی تمنا تھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو کیچڑ سے نکالا اب پاکستان اپنی اڑان بھر رہا ہے اور ہر طرف پاکستان کے چرچے ہو رہے ہیں ہم نے معیشت کے میدان میں ترقی کرنی ہے دیانتداری سے محنت کرنا ہوگی اب معرکہ ترقی کو جیتنا ہے دفاع اور ترقی کے لئے من سلوی نہیں اترے گا ہمیں ٹیکس ادا کرنا ہوگا یاد رکھیں مفت خوری کے ساتھ ترقی نہیں یہ خود فریبی ہے ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ ریاست کا چوکیدار بنے ملک کو صحیح معنوں میں بنانے کے لئے محنت اور جذبے کی ضرورت ہے ہمیں سچے پاکستانی بننا ہوگا قربانیاں صرف افواج پاکستان نہیں ہر سول سوسائٹی کو اپنے مفادات کو قربان کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے 24کروڑ عوام اور پاکستان کا دفاع کیا سیاست ریاست کے تابع ہے اور جو سیاست ریاست کو کمزور کرے وہ دغا بازی ہے ہم نے اپنا مقدمہ عوام اور عدالتوں میں لڑا بری ہوئے اور پاکستان پر آنچ نہیں آنے دی ہم نے مارشل لا کا سامنا کیا مگر امریکہ جا کر رونا نہیں رویا عمران خان نے 190 ملین پانڈ پر ڈاکہ مارا 9مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیا گیا شیر خان کے مجسمے کو ٹھڈے مارے گئے ساری پی ٹی آئی امریکہ جا کر کہہ رہے ہیں کہ ہماری مدد کرو۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان فیصلہ کن موڑ پر کھڑاہے 2047 کو پاکستان کی جشن آزادی کی سو سالہ تقریبات پر بھارت کو معرکہ ترقی میں بھی پیچھے چھوڑیں گے مسلم لیگ ن نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔11ہزار میگا واٹ سسٹم میں شامل کیا۔ہماری مسلح افواج نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا اور امن ہو گیا۔ آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ محبتوں بھری تقریب کا انعقاد کیا۔

قبل ازیں وفاقی وزیر احسن اقبال کا تقریب میں پہنچنے پربھرپور استقبال کیا گیا۔تقریب میں دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کی قومی خدمات، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں نارووال کا فخر قرار دیا جنہوں نے نارووال کو ترقی، تعلیم اور جدید سہولیات کا مرکز بنا دیا۔ اسپورٹس سٹی، یونیورسٹی اور بنیادی ڈھانچے کی فراہمی ان کی قیادت اور وژن کا ثبوت ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو امید، اعتماد اور خدمت کے جذبے سے سرشار کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات