Live Updates

کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس

اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور کنسٹرکشن انڈسٹری پر پڑنے والے منفی اثرات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 6 اپریل 2026 18:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2026ء) کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس زیرصدارت چیئرمین سید افضال الرحمان منعقد ہوا،جس میں ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران کے علاوہ تمام اعلی قیادت نے بھرپور شرکت کی۔پٹرول کی بچت اسکیم کو مد نظر رکھتے ہوے اجلاس بزریعہ ویڈیو لنک ہوا۔ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور کنسٹرکشن انڈسٹری پر پڑنے والے منفی اثرات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف ایڈوائزر کیپ انجینئر ارشد دائود نے شرکا کو بتایا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے حکم پرتین زیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ایک کمیٹی ایم ڈی پیپرا پاکستان کی سربراہی میں دوسری کمیٹی وزیرمملکت براے خزانہ کی سربراہی اور تیسری کمیٹی وزارت منصوبہ بندی میں بنائی گئی ہیں بننے والی کمیٹیاں اور سب کمیٹیاں بارے اور حکومت کے ساتھ ہونے والے مزاکرات بارے شرکا کو تفصیل سے آگا کیا۔

(جاری ہے)

انجینیر ارشددائود نے مرکزی پروکیورمنٹ ریگولیٹر اتھارٹی کے ساتھ ہونے مثبت مذاکرات بارے بھی اجلاس کو آگاہ کیا۔سابق چیئرمین کیپ انجینئر کمال ناصر نے اس اتھارٹی بارے انکشاف کیا کہ ای پیڈ سسٹم کے مطابق ہونے والے ٹینڈرز میں مبینہ طور پہ کنسٹرکٹر زکے ریٹ کو قبل از وقت لیک کرنا اور بی او کیو تک کو تبدیل کرنا ٹینڈرز پراسس کی شفافیت پہ سوالیہ نشان ہے شرکا نے ایسی غیر قانونی حرکات کی شدید مزمت کی اور مطالبہ کیا کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جاے جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

ممبر گورننگ باڈی پاکستان انجینرنگ کونسل انجینئر عمران خان چیمہ نے پی ای سی میں کنسٹرکٹر زکی لسمنٹ اور رینول کے طریقہ کار میں تبدیلی بارے ممبران کو آگاہ کیا۔سینئروائس چیئرمین کیپ احمد حبیب نے موجودہ مہنگائی کے بحران سے اس انڈسٹری کو نکالنے اور پنجاب حکومت سے ہونے والے مذاکرات بارے اپنے خیالات کا اظہار کیا اجلاس سے انجینئر اظہر السلام ،وائس چیئرمین کیپ اسلام آباد ، انجینئر شاہد رفیق ،عدنان وحید،پرویز خاں ، ملک ریاض خاں ،اور انجینئر اسد مختار نے خصوصی تجاویز دیں۔

اجلاس میں تمام شرکا کی راے سے اتفاق کیا گیا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کو موجودہ بحران سے بچانے کے لیے تمام صوبائی حکومت زیر تعمیر پراجیکٹ پربلاتفریق مہنگائی کے تناسب سے ہر بل پرپرائس ویری ایشن کی ادائیگی شروع کرے جو کنسٹرکٹر ز کا آئینی اور قانونی حق ہے،اس کے علاوہ حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے حکومت کنسٹرکٹرز کو ایکسگریشیا دینے بارے فوری اقدامات کریں تاکہ یہ انڈسٹری دیوالیہ ہونے سے بچ سکے اس سلسلہ میں۔

چیئرمین کیپ نے تمام صوبوں سے تجاویز مانگ لی ہیں ترجمان کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان سیف اللہ گھمن کے مطابق اجلاس میں متفقہ طور پرفیصلہ ہوا ہے کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات بارے کوئی مثبت قدم نہ اٹھایا تو پورے پاکستان میں تمام ترقیاتی کام بند کرنے پہ مجبور ہو جائیں گے اور اسکی تمام تر زمہ داری حکومت پرہوگی۔ترجمان نے کہا کہ تاریخی بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اس طوفان میں گورنمٹ ریلیف کے بغیر ترقیاتی منصوبے مکمل کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہیں ۔
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات