Live Updates

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے سیدالشہدا ء کی سنت پر عمل کیا،نئے بلاک بنیں گے نیٹو ٹوٹے گا‘ مقررین

غزہ کے شہدا ء کے خون کی تاثیر کی وجہ سے امریکہ تنہائی کا شکار ہے ،پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے سید علی خامنہ ای کی شہادت نے مسلمانوں کو متحد کیا ،لبنان میں جنگ بندی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دبا ئوکی وجہ سے ہوئی تعزیتی ریفرنس سے حافظ ریاض نجفی ،سعد رفیق، فرید پراچہ ،حافظ د اشرفی اور دیگر کا خطاب

جمعہ 17 اپریل 2026 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2026ء) آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے سیدالشہدا ء کی سنت پر عمل کیا،غزہ کے شہدا ء کے خون کی تاثیر کی وجہ سے امریکہ تنہائی کا شکار ہے ،نئے بلاک بنیں گے نیٹو ٹوٹے گا،پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے ،سید علی خامنہ ای کی شہادت نے مسلمانوں کو متحد کر دیا ہے ،لبنان میں جنگ بندی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دبا ئوکی وجہ سے ہوئی۔

ان خیالات کا اظہار مقررین نے تعزیتی ریفرنس آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تعزیتی ریفرنس سے صدر وفاق المدارس الشیعہ حافظ ریاض نجفی ،مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق، جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ ،پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمو د اشرفی ، علامہ محمد افضل حیدری، سکھ رہنما ڈاکٹر کلیان سنگھ، علامہ محمد حسین اکبر سمیت دیگر نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

حافظ ریاض نجفی نے کہا کہپاکستان کو چار روزہ جنگ اور ایران کو 40 روزہ جنگ میں اللہ تعالی نے فتح نصیب فرمائی،پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے ،سید علی خامنہ ای کی شہادت نے مسلمانوں کو متحد کر دیا ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے سیدالشہدا ء کی سنت پر عمل کیا،شہید علی خامنہ ای نے امام خمینی کا سچا جانشین ہونے کا ثبوت دیا،شہید علی خامنہ ای نے امت کو جینے کا جذبہ دیا۔

انہوںنے کہا کہ غزہ کے شہدا ء پر امت ماتم کی کیفیت میں تھی ،ایرانی انقلاب نے جرات منصوبے کی نئی مثال پیدا کی ،تاریخ لکھے گی ایران نے عالمی سپر پاور امریکہ اور علاقائی قوت اسرائیل کا مقابلہ کیا ،امریکہ میں ٹرمپ جیسا پاگل صدر نہیں آیا ،رجیم چینج کے چکر میں امریکہ نے ایک ایسی قوم کو چھیڑ دیا جس کا بچہ بچہ سیدالشہدا ء کا پیروکار ہے،امریکہ کو ایک بھی کرائے کا سپاہی نہیں ملا۔

انہوںنے کہا کہ عرب ممالک اور چین پاکستان کے کردار کے معترف ہیں ،ایرانی قوم نے جرات شجاعت کا باب رقم کیا ہے جو انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے،نئے بلاک بنیں گے نیٹو ٹوٹے گا۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ شہادتوں نے امت کا متحد کردیا ہے ،لبنان میں جنگ بندی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دبا ئوکی وجہ سے ہوئی،امریکہ کی سازش تھی کہ ایران اور سعودی عرب کو باہم لڑایا جائے ،پاکستان میں شیعہ سنی اختلاف ابھارنے کی ناکام کوشش کی گئی،پاکستان قطر کے تعلقات بحال ہو چکے ہیں ،ہماری منزل مسجد الاقصی کی آزادی ہے،کفر کا سب بڑا مرکز امریکہ ہے،شہید علی خامنہ ای نے مقدسات اہل سنت کے احترام کا فتوی دیا ،ہم سب مسلمان ایک اللہ، ایک رسول، ایک قبلہ کے ماننے والے ہیں ،انشا اللہ فلسطین کی آزادی کا راستہ یہیں سے جائے گا۔

سکھ رہنما ڈاکٹر کلیان سنگھ نے کہا کہ اسلام، سکھ اور پاکستان کا گہرا تعلق ہے ،بہت شکر گزار ہیں کہ ایران نے کہا ہے کہ سکھ رہنما رہبر انقلاب اسلامی کے جنازے میں شرکت کرنا چاہیں تو شریک ہو سکتے ہیں ،فارسی زبان برصغیر میں رائج رہی ہے ،ایرانی تہذیب کی جیت ہوئی ہے ،ایران کے ساتھ کھڑے ہونے کا مطلب اسلام اور پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔علامہ محمد افضل نے کہا کہ علی خامنہ ای نے رہبریت کے منصب کو خوب نبھایا ، وہ مظلوموں کے ساتھی تھے،ہمیں علی خامنہ ای کے مشن کو زندہ رکھنا ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات