طاقتور ممالک اپنی معیشت کو مضبوط کرنے اور اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے کمزور ممالک پر دھاوا بول رہے ہیں،ان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں،علامہ راشدسومرو
اگر اسرائیل کی جارحیت کو نہ روکا گیا تو فلسطین، لبنان اور ایران کے بعد پاکستان اور سعودی عرب بھی نشانہ بن سکتے ہیں،جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام سندھ کی پریس کانفرنس
پیر 20 اپریل 2026 23:05
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار کی سازشیں برسوں سے جاری ہیں اور اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے بعد لبنان پر حملہ اس کی واضح مثال ہے، ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ طاقتور ممالک کے زیر اثر ہے جبکہ جاری کشیدگی کے نتائج نہ امریکہ کے مفاد میں ہوں گے اور نہ ایران کے، انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں پاکستان، ترکی، سعودی عرب اور قطر کا کردار قابل تحسین ہے، علامہ سومرو نے کہا کہ اگر حرمین شریفین یا پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اربوں مسلمان اور جے یو آئی کے کارکنان ان کے عزائم خاک میں ملا دیں گے، انہوں نے 2018 اور 2024 کے انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ اسمبلیاں عوام کی حقیقی نمائندہ نہیں بلکہ فارم47 کی پیداوار ہیں اس لیے شفاف اور ازسرنو انتخابات ناگزیر ہیں، انہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں تعطل ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے معاملے پر ایران کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ایران کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے، انہوں نے اعلان کیا کہ جے یو آئی سکھر میں مارچ 2027کو عالمی امن کانفرنس منعقد کرے گی جس میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے اور دنیا بھر کے ممالک کو دعوت دی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں وسائل اور جزائر کے سودے ہو رہے ہیں، میرٹ کا قتل عام جاری ہے، اسپتالوں میں علاج، اسکولوں میں تعلیم اور شہروں میں صاف پانی تک میسر نہیں، انہوں نے کہا کہ پولیس موبائلز میں منشیات اور اسلحہ کی سپلائی ہو رہی ہے جبکہ عوام بدترین حالات کا شکار ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران آئی ایم ایف کے غلام ہیں مان لو کہ آپ غلام ہیں آپ اپنی داخلہ و خارجی پالیسی خود نہیں بنا سکتے، عام دنوں میں پیٹرول کی کمی ایران سے تیل لیکر پوری کی جارہی تھی حالات خراب ہوئے اور آبنائے ہرمز بند ہوا اور امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان کا جھنڈا لگائے 10 جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے اگر 10 جہاز پاکستان کا جھنڈا لگا کر واشنگٹن پہنچ سکتے ہیں تو وہ جہاز ایران سے پاکستان کیوں نہیں آسکتے سستی قیمت پر عوام کو تیل کیوں مہیا نہیں کیا جاتا حکمران ایران سے سستا تیل لینے کی ہمت نہیں کرسکتے، حکمرانوں نے اپنے اختیارات کو آئی ایم ایف کی لونڈی بنایا ہوا ہے، حکمران جب جعلی ہونگے اور دھونس دھاندلی والے ہونگے تو وہ غلامی ہی کریں گے جب حقیقی حکمران آئیں گے تو تبدیلی آئے گی، علامہ راشد محمود سومرو نے سابق نمائندوں کے خلاف کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے غلام مرتضیٰ جتوئی پر مقدمہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حقوق کی جدوجہد کرنے والوں کو نشانہ بنانا قابل قبول نہیں، انہوں نے میرپورخاص میں خودکشی کرنے والی طالبہ کے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ملوث افراد کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف کے زیر اثر ہیں اور آزادانہ پالیسیاں بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتے، انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر جاری جنگ کے تباہ کن نتائج سامنے آئیں گے اور یہ کسی کے مفاد میں نہیں تاہم طاقتور قوتوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے والوں کی جرات قابل تحسین ہے۔
مزید اہم خبریں
-
کراچی: 6 سالہ ولی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم حمزہ کے دہل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آگئے
-
بڑے شہروں میں کلب کلچر اور نائٹ پارٹیز کی وجہ سے بھی ایڈز پھیل رہا ہے
-
جرمنی کا امریکہ سے ٹوماہاک کروز میزائل خریدنے کا فیصلہ
-
پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ، معاشی شرح نمو بھی ٹارگٹ سے کم رہے گی، ایشیائی ترقیاتی بینک کا انتباہ
-
ترقیاتی فنڈز کی فراہمی مالیاتی گنجائش سے مشروط ،پی ایس ڈی پی کے تحت فنڈز 4 سہ ماہی اقساط میں جاری ہوں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
دنیا کی تقریبا 80 فیصد تجارت سمندری راستوں سے ہوتی ہے،پاکستان کی سمندری معیشت کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے. افتخار را ﺅ
-
ہماری سفارتی کامیابیاں اور پاکستان کی ترقی دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہی، وزیراعظم
-
جھیل سیف اللہ کشتی حادثے میں 7افراد کی ہلاکت کے باوجود کے پی کے میں غیرمحفوظ ایڈونچرسرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئیں
-
پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کی پالیسی میں تبدیلی کی خبریں، پاور ڈویژن نے وضاحت جاری کردی
-
علی خامنہ ای کے جسد خاکی کو مشہد میں روضہ امام رضا کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا
-
بھارت نے آبی گزر گاہوں میں پانی چھوڑ دیا ،اپر چناب میں شگاف پڑنے سے کئی دیہات کا رابطہ پل ٹوٹ گیا
-
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.