Live Updates

امریکی نیوی ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کیلئے بحری قزاقوں جیسا کردار ادا کر رہی ہے.ڈونلڈ ٹرمپ

ہم ایران کے جہازوں، گارکو اور تیل پر قبضہ کر رہے ہیں، یہ بہت ہی منافع بخش کاروبار ہے. امریکی صدر امریکا کی خلیج عمان میں ناکہ بندی سے ایران کو تیل کی آمدن میں بھاری نقصان کا سامنا ، تقریبا 4.8 ارب ڈالر کی تیل آمدنی سے محروم ہو چکا ہے .امریکی محکمہ دفاع

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 2 مئی 2026 17:41

امریکی نیوی ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کیلئے بحری قزاقوں جیسا کردار ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 مئی ۔2026 ) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے امریکی نیوی ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے لیے بحری قزاقوں جیسا کام کر رہی ہے غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ امریکی و اسرائیلی جنگ کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے لیے بحری قزاقوں جیسا کردار ادا کر رہی ہے.

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا ہم ایران کے جہازوں، گارکو اور تیل پر قبضہ کر رہے ہیں، یہ بہت ہی منافع بخش کاروبار ہے، ہم بحری قزاقوں کی طرح ہیں لیکن ہم گیم نہیں کھیل رہے رپورٹ کے مطابق امریکی نیوی نے ایران کی کچھ کشتیوں کو ایشیائی پانیوں میں تحویل میں لیا ہے جس پر ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں باقاعدہ قرارداد بھی جمع کرائی ہے اور امریکی قبضے سے اپنے جہاز چھڑانے کا مطالبہ بھی کیا ہے.

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع کے اندازوں کے مطابق خلیجِ عمان میں جاری امریکی ناکہ بندی کے باعث ایران کو تیل کی آمدنی میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے امریکی ادارے کی رپورٹ میں پینٹاگون حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 13 اپریل سے شروع ہونے والی کارروائی کے بعد ایران تقریبا 4.8 ارب ڈالر کی تیل آمدنی سے محروم ہو چکا ہے . رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے اب تک ایران کا تیل اور دیگر سامان لے جانے والے 40 سے زائد بحری جہازوں کا رخ موڑ دیا ہے جبکہ 31 آئل ٹینکرز، جن میں تقریبا 5 کروڑ 30 لاکھ بیرل تیل موجود ہے خلیج میں پھنسے ہوئے ہیں.

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان ٹینکرز کی مجموعی مالیت کم از کم 4.8 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے جبکہ دو جہازوں کو تحویل میں بھی لیا جا چکا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ زمینی ذخیرہ گاہوں کی گنجائش ختم ہونے کے باعث ایران کو مشکلات کا سامنا ہے اور وہ پرانے ٹینکرز کو عارضی ذخیرہ گاہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے ذرائع کے مطابق ایران کے بعض جہاز امریکی کارروائی سے بچنے کے لئے چین تک پہنچنے کے لئے طویل اور مہنگے راستے اختیار کر رہے ہیں. 
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات