معرکہ حق پاکستان کی عسکری تاریخ کا روشن باب ہے، کرم اللہ وقاصی
جمعہ 8 مئی 2026 18:54
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں نے اپنی جرات، قربانی اور پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے اور ثابت کر دیا کہ پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ متحد کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ازلی دشمن یہ سمجھتا تھا کہ پاکستان کو کمزور کیا جا سکتا ہے یا قوم کے حوصلے پست کیے جا سکتے ہیں، مگر معرکہ? حق نے دشمن کے تمام اندازے غلط ثابت کر دیے۔ پاکستانی قوم نے ہر محاذ پر اتحاد، حوصلے اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا اور ملک کا بچہ بچہ افواجِ پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا رہا۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ پاکستان نے کسی جارحیت کا آغاز نہیں کیا بلکہ قومی دفاع اور سلامتی کے تقاضوں کے تحت دشمن کو بھرپور اور مو?ثر جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جدوجہد کسی خواہش کا نتیجہ نہیں بلکہ قومی ذمہ داری تھی، جس میں پوری قوم نے اپنے اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات غرور یا غفلت نہیں بلکہ تدبر، اتحاد اور قومی ذمہ داری کا تقاضا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معرکہ? حق میں پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا اور یہ کامیابی قوم کیلئے عید سے کم نہیں۔ پاکستان ایک مضبوط، خودمختار اور باوقار ملک ہے اور کوئی طاقت اسے میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں، جرات اور دفاع وطن کیلئے دی جانے والی خدمات پر فخر کرتی ہے۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا جبکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی کی بنیاد رکھ کر دفاعی نظام کو مزید مضبوط کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ قومی سلامتی، جمہوریت اور عوامی طاقت کی علامت رہی ہے اور ملک کے دفاع کیلئے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔انہوں نے وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پوری قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ? حق کی کامیابی قومی اتحاد، عوامی حوصلے اور مسلح افواج کی بے مثال قربانیوں کا نتیجہ ہے، جس پر پوری قوم اپنی افواج کو سلام پیش کرتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
2026 کی پہلی سہ ماہی: ایزی پیسہ بینک کا قبل از ٹیکس منافع 3.66 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت گر گئی، چاندی بھی سستی
-
سانحہ 9 مئی، پولیس رپورٹ میں 3 سال کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
نام نہاد معاشی ٹیم کی ناکام پالیسیوں نے ملک کی معیشت تباہ کر دی، شفیع جان
-
وفاقی حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبوں کے حوالے کرنے پر غور
-
وفاقی وزیرتجارت سے کارپوریٹ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا “معرکہ حق” کے موقع پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین
-
پاکستان کے عوام اپنی ریاست و افواج کے ساتھ ہیں، گورنرخیبرپختونخوا
-
چھٹیاں بند،پنجاب بھر کے لینڈ ریکارڈ دفاتر ہفتے میں 6 دن کھلیں گے
-
نواب ثناء اللہ زہری کی جکھرانی ہاوس آمد، میر اعجاز حسین جکھرانی سے انکے صاحبزادے کی انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی
-
شجاعت حسین نے پارٹی رہنمائوں کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایات کر دی
-
احد چیمہ کی زیرصدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی میں مجوزہ اصلاحات کے حوالے سے اہم اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.