خطے میں کشیدگی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین برقرار رہی، عوامی ریلیف کیلئے اقدامات جاری ہیں
بیرونی ادائیگی بروقت یقینی بنائی جارہی ہے، ہماری ایکسپورٹ میں سالانہ 14 فیصد اضافہ ہوا ہے، ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 9 مئی 2026
22:16
(جاری ہے)
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اسد قیصر نے ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود شہباز شریف کی ناکام حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ انتہائی قابلِ مذمت اور عوام دشمن اقدام ہے۔
حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں بے پناہ اضافہ کرکے اسے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔ حکومت اپنی نااہلی اور ناکام معاشی پالیسیوں کی سزا غریب عوام کو دے رہی ہے۔ عوام پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی چکی میں پس رہے ہیں۔ ایک طرف سی این جی بند ہے، دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، جبکہ ایل پی جی سلنڈر عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ عوام مہنگائی کے اس طوفان میں شدید پریشانی کا شکار ہیں اور یہ سوال کرنے پر مجبور ہیں کہ آخر وہ جائیں تو کہاں جائیں۔ مزید برآں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ حکومت مسلسل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کررہی ہے۔ آج پھر 15 ، 15 روپے فی لیٹر بڑھا دیے۔ حکومت نے پٹرول کو کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے۔ عالمی مارکیٹ کا نام لیتے ہیں اور بھاری لیوی وصول کررہے ہیں جس کا پٹرولیم کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں۔اہم بات یہ ہے عالمی مارکیٹ میں چند دنوں میں تقریباً 8 ڈالر قیمت کم ہوئی ہے۔ اس وقت بھی فی لیٹر 150 روپے سے زائد ٹیکسز و لیوی وصول کی جارہی ہے۔ طالب علم، بائیکیا اور اِن ڈرائیو چلانے والے، مزدور، عام غریب اور مڈل کلاس شہری یہ لیوی ادا کررہے ہیں جو بہت بڑا ظلم ہے۔ دوسری طرف حکمران طبقے کی شاہ خرچیاں، مراعات، اربوں روپے کے جہاز، پروٹوکول سب اسی طرح جاری ہیں۔ یہ دوہرا اور طبقاتی نظام زیادہ عرصے نہیں چل سکتا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل پرلیوی میں 13 روپے 91 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ، پیٹرول پر لیوی اضافے کے بعد 117روپے 41 پیسے فی لیٹرمقررکی گئی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 42 روپے 60 پیسے فی لیٹر کردی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل پرفریٹ مارجن میں 9 روپے 38 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل پرفریٹ مارجن کم کرکے 7 روپے 75 پیسے کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی رہنما شہزاد اشرف بھٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہر ہفتے قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے ، حکومت ٹیکسز کے ذریعے وصول کئے جانے والے اپنے منافع میں کمی کرے اور قیمتوں کو فی الفور واپس لیا جائے ۔مزید اہم خبریں
-
خطے میں کشیدگی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین برقرار رہی، عوامی ریلیف کیلئے اقدامات جاری ہیں
-
معرکہ حق کی کامیابی کاپہلاسال،افواج پاکستان کی قوم کومبارکباد
-
روس نے ایران کی مدد کیلئے آبنائے ہرمز کا متبادل راستہ فراہم کیا ہوا ہے
-
9 مئی کو سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری غیرقانونی قرار دی
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا
-
عالمی منڈی میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود شہبازشریف حکومت کا قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن اقدام ہے
-
مغربی کنارے میں پھنسے غزہ کے باسی جن کا ’اب پیچھے کوئی گھر باقی نہیں بچا‘
-
حکومت نے مسلسل پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے
-
قیمتوں میں اضافہ عالمی نرخوں سے نہیں بلکہ لیوی اورٹیکس بڑھنے سے ہوا،مفتاح اسماعیل
-
حکومت نے جیٹ فیول بھی مہنگا کر دیا
-
پاکستان نے دشمن کو آپریشن بنیانٌ مّرصوص میں نظم و ضبط، درست حکمتِ عملی، بہادری اور قومی اتحاد کے ساتھ جواب دیا ، صدر مملکت آصف علی زرداری معرکہ حق کے موقع پر پیغام
-
معرکہٴ حق کے بعد اب معرکہٴ معیشت جیتنا ہوگا: احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.