مشکل کی گھڑی میں کسی کے چہرےپر مسکراہٹ لانا عظیم کام ہے،گورنر پنجاب کاورلڈ ڈونیشن ویک کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب
جمعرات 18 جون 2026 21:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ میرا سب سے قیمتی اور یادگار وقت یہ ہے جو ان لوگوں کے ساتھ گزاراہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ ڈونرز اور چیرٹی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو خون مل جائے تو کئی سال زندہ رہ سکتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اٹک میں لوگ ڈائلسز کی سہولیات نہ ہونے کے باعٹ انتقال کر جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سند س فاونڈیشن جیسے فلاحی اداروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکہ جنگ کے بعد سرمایہ دار کی توجہ پاکستان کی طرف ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ سرمایہ داروں کو اپنی طرف راغب کرے۔ اس موقع سے جتنا فائدہ اٹھا کر غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جا سکتا تھا وہ نہیں کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ امریکہ ایران کے مابین امن معاہدے میں پاکستان نے بہت کامیاب سفارتکاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ جنگ بندی سے بہتری کی توقع ہے اور وہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے 2013 میں پاکستان ایران پائپ لائن معاہدہ کیا تھا۔ ایران پر پابندیاں ختم ہونے کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہو گا۔ایران کی طرف سے جو وہ پائپ لائن جو ہے وہ بارڈر پہ پہنچ چکی ہے۔ ہماری 50 کلومیٹر دور ہے اگر یہ 50 کلومیٹر کی لائن ڈال کے جڑ جاتی ہے تو ہمارا انرجی کا تمام مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ہمیں سستی گیس مل جائے گی اور بجلی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے بلڈ ڈونیشن میں مدد کرنے والوں کے درمیان سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ تقریب میں ارشد انصاری صدر پریس کلب، محمد یاسین خان صدر سندس فاونڈیشن،سینئر صحافی سہیل وڑائچ، عائشہ منظور وٹو ڈی جی پیمرا، نظام الدین اور چیئر پرسن شعبہ ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر عائشہ اشفاق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبر پختونخوا کی شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ پر تشدد کی مذمت
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ساجد طوری اور مرتضیٰ سیٹھی کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے تھائی لینڈ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ احسان اللہ محسود کی ملاقات
-
پنجاب سے 4.5 ملین میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا تاثر بالکل بے بنیاد ،حقائق کے برعکس قرار
-
تاریخ مسخ نہیں کرنی چاہیے، بچوں کو سچ بتانا ہوگا، سعید غنی
-
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار
-
پولیس حملہ کیس،فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع
-
اتحادیوں سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا سپیکر بلوچستان اسمبلی کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
لاہور کے 84 تھانوں میں خواتین افسران کی 24 گھنٹے موجودگی کا فیصلہ
-
کوڑا ٹیکس کی وصولی،محکمہ ایکسائزنے سروس لیول ایگریمنٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوادیا
-
خانیوال ، پسند کی شادی کا المناک انجام، نو بیاہتا دلہن غیرت کے نام پر قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.