آبادی میں توازن،انسانی ترقی کیلئے مشترکہ قومی کوششیں اورحساسیت ناگزیر ہے، بڑھتی آبادی کے مسئلے کو ترقی کے تناظر میں اب دیکھنا ہوگا، مریم اورنگزیب
جمعرات 2 جولائی 2026 22:41
(جاری ہے)
تقریب میں برٹش ہائی کمیشن کے نمائندگان، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، زیبا ستار، سول سوسائٹی کے نمائندے، ترقیاتی شراکت داروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
سینئر صوبائی وزیر نے معروف ماہر آبادیات زیبا ستار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آبادی اور خاندانی منصوبہ بندی کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ آبادی کے مسئلے، خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کے موضوعات پر کھل کر اور ذمہ دارانہ انداز میں گفتگو کی جائے تاکہ معاشرے میں آگاہی اور شعور کو فروغ دیا جا سکے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ترجیح پنجاب کے عوام، بالخصوص خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود، صحت، تعلیم اور مجموعی انسانی ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری سہولیات فراہم کرے، تاہم آبادی میں مسلسل اضافہ ترقیاتی منصوبوں، وسائل کی تقسیم، صحت، تعلیم، روزگار، صاف پانی اور بنیادی ڈھانچے پر اضافی دبائو کا باعث بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کے حوالے سے مختلف چیلنجز موجود ہیں لیکن آبادی میں غیر متوازن اضافہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو تقریبا ہر شعبے کو متاثر کرتا ہے۔اگر آبادی کے رجحانات کو مدنظر رکھ کر منصوبہ بندی نہ کی جائے تو معیشت، صحت، تعلیم اور روزگار کے شعبوں میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت پہلی مرتبہ سماجی و معاشی اعداد و شمار کو مربوط انداز میں اکٹھا کر رہی ہے تاکہ پالیسی سازی کو مزید موثر بنایا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ صوبے میں پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری وسروے کے تحت گھرانوں کے اعداد و شمار مرتب کیے جا رہے ہیں جسے جولائی تک مکمل کرلیا جائیگا، جس سے ترقیاتی منصوبہ بندی، سماجی تحفظ، روزگار، صحت، تعلیم اور دیگر عوامی خدمات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں سکول میل پروگرام کا آغاز کیا جا چکا ہے جبکہ صحت اور غذائیت کے شعبوں میں بھی متعدد اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافہ صرف ایک عددی مسئلہ نہیں بلکہ یہ انسانی ترقی، غذائی تحفظ، صحت، تعلیم اور معاشی مواقع سے جڑا ہوا معاملہ ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف نے محکمہ بہبود آبادی اور محکمہ صحت کے درمیان موثر رابط قائم کرنے کی ہدایت دی تھی جس کے تحت محکمہ صحت اوربہبود آبادی کو ضم کیاگیا ہے تاکہ خاندانی منصوبہ بندی، مشاورت، زچہ و بچہ کی صحت اور دیگر طبی سہولیات ایک ہی نظام کے تحت ایک پلیٹ فارم پر عوام کو میسر آ سکیں۔اس اقدام کا مقصد عوام کو بہتر اور آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں تقریبا ساٹھ ہزار خواتین کمیونٹی سطح پر خاندانی منصوبہ بندی، صحت اور آگاہی پروگرامز میں کردار ادا کر رہی ہیں۔ایک ہزار سے زائد کمیونٹیز تک کلینکس ان ویلزکے ذریعے فیملی پلاننگ خدمات کی رسائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ فیلڈ ہسپتالوں کے ذریعے بھی خاندانی منصوبہ بندی اور صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس مقصد کے لیے پاپولیشن فنڈ بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ پروگراموں کی پائیدار بنیادوں پر توسیع کی جا سکے۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ علما کرام بھی آبادی میں توازن، ماں اور بچے کی صحت اور خاندانی بہبود کے پیغام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے امام مسجد کے لیے اعزازیہ رکھا ہے اس طرح حکومت کی جانب سے مختلف سطحوں پر آگاہی مہمات جاری ہیں اور امام مساجد سمیت کمیونٹی لیڈرز کو بھی اس عمل میں شامل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافے کی شرح کو قومی بیانیے کا حصہ بنانا ہوگا اور میڈیا، سول سوسائٹی، تعلیمی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں اور کمیونٹیز کو اس حوالے سے قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔تمام اسٹیک ہولڈرز کو شراکت دار کے طور پر کام کرتے ہوئے اس چیلنج کا مقابلہ کرنا ہوگا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صوبے کے ترقیاتی اور سماجی شعبوں سے متعلق اعداد و شمار کا خود مسلسل جائزہ لیتی ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ پنجاب کے ہر بچے اور ہر خاندان کو بہتر تعلیم، صحت اور ترقی کے مواقع میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی جانب سے متعدد تاریخی اقدامات کیے جا رہے ہیں جن کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے۔انہوں نے حالیہ افسوسناک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے جس میں ٹیوشن پڑھنے والے بچوں کی جانیں ضائع ہوئیں، گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کی حفاظت اور نگرانی پر خصوصی توجہ دیں اوراس بات کا بھی خیال رکھیں کہ انکے بچے محفوظ مقامات پر جائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے جہاں جہاں اسپرے کی جگہیں ہیں انکی متعلقہ اداروں کو ویجیلنس اور میپنگ کے لیے واضح ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی برسوں کے دوران عوامی فلاح، صحت، تعلیم، ماحولیات اور سماجی ترقی کے مختلف شعبوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت انسانی ترقی،آبادی میں توازن اور عوامی خدمت کے ایجنڈے کو مزید موثر انداز میں آگے بڑھاتی رہے گی۔مزید اہم خبریں
-
ایس ایم ڈبلیو 5سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ ٹریفک میں تعطل
-
پرتگال کے ورک ویزے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والا انسانی سمگلر گرفتار
-
وینزویلا زلزلہ: بیس بال سٹیڈیم بنا متاثرین کی پناہ گاہ
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے بڑے پیکج کا اعلان کردیا
-
جیل اصلاحات کا آغاز اڈیالہ جیل سے ہونا چاہئے، وہاں قیدیوں کیلئے انتظار گاہ بنائی جائے
-
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
لاہور غیرملکی خواتین زیادتی کیس؛ اسحاق ڈار کے رشتے دار رضا ڈار کیخلاف مقدمہ درج
-
ورلڈ بینک کے مطابق وفاق میں وزارتوں اور اخراجات میں کمی کی بجائے اضافہ ہوگیا ہے
-
دیسی ساختہ موٹرکشتی کا انجن جھیل کے عین درمیان میں بند ہوگیا‘پانی کی بے رحم لہروں نے کشتی الٹا دی . ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ
-
تحریک انصاف کا آزاد کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان
-
ایک دوسرے کو گرانے سے فرصت ملے تو دلدل کی طرف پیش قدمی روکیں، خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی اطلاعات، صارفین پریشان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.