لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2026ء)
وزیر اعلیٰ پنجاب
مریم نواز شریف کی زیر صدارت نیشنل پیغامِ امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام مکاتبِ فکر کے جید علماء کرام اور اقلیتی مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔ نیشنل پیغامِ امن کمیٹی کے ممبران نے وزیر اعلیٰ
مریم نواز شریف کے
محرم الحرام پر بے مثال انتظامات پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
پیغام امن کمیٹی نے عالمی سطح پر
پاکستان کی سفارتی کامیابیوں، معرکہ حق کی فتح پر
وزیراعظم پاکستان محمد
شہباز شریف اور
فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ نیشنل پیغامِ امن کمیٹی نے وزیر اعلیٰ
مریم نواز شریف کے مذہبی رواداری ،اقلیتوں کے تحفظ، ستھرا پنجاب
،امن و امان ،نوجوانوں کی ترقی اور دیگر ترقیاتی پروگرامز کی تعریف کی۔
(جاری ہے)
پیغام امن کمیٹی نے آئمہ کرام کے وظائف، عیدین
،محرم الحرام اور اقلیتی تہواروں پر بہترین اقدامات پر اظہار تشکرکیا۔ نیشنل پیغام امن کمیٹی نے ملک میں سماجی ہم آہنگی،مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔ پیغام امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ
مریم نواز شریف نے کہا کہ
دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے نیشنل پیغامِ امن کمیٹی کا کردار لائقِ تحسین ہے۔
اجلاس میں تمام مکاتبِ فکر کے جید علماء کرام اور اقلیتی رہنماؤں کی شرکت باعث اطمینان ہے۔
پنجاب میں گزشتہ ڈھائی سال کے دوران اقلیتوں کو مکمل تحفظ کا احساس دیا۔
پنجاب حکومت کی پالیسیوں کی بدولت اقلیتیں خود کو محفوظ تصور کرتی ہیں۔ وزیراعلیٰ
مریم نواز شریف نے کہا کہ
پنجاب میں اقلیتوں کے ساتھ کسی قسم کا کوئی فرق یا امتیاز روا نہیں رکھا جا رہا۔
ہوم منسٹر خواجہ سلمان رفیق کی شب و روز محنت اور کابینہ کے اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔ صوبائی وزیر
بلال یاسین، شافع حسین،آئی جی
پنجاب اور ہوم سیکرٹری نے انتہائی خلوص اور محنت سے کام کیا۔ محکمہ
جیل خانہ جات میں مروجہ قوانین سے بڑھ کر اصلاحات متعارف کروائی گئیں۔
پنجاب کے قوانین کا اطلاق جرائم پیشہ عناصر پر سختی سے ہوتا ہے، عام شہریوں کے لیے نہیں۔
مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے مربوط ایس او پیز اور گائیڈ لائنز ہونی چاہئیں۔ وزیراعلیٰ
مریم نواز شریف نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کو روکنا دراصل تمام مکاتبِ فکر کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
محرم الحرام میں شدید
گرمی کے باوجود 16 سے 18 گھنٹے ڈیوٹی دینے پر آئی جی سمیت پوری
پنجاب پولیس کو سلام پیش کرتی ہوں۔
محرم الحرام میں دورانِ ڈیوٹی
پولیس افسر کا بے ہوش ہونا فورس کے فرض شناسی کے جذبے کی نشاندھی کرتاہے۔
علمائے کرام محض ایک کمیٹی نہیں بلکہ معاشرے کے بااثر طبقے کے نمائندے ہیں۔ ہم سب سے پہلے ’’پراؤڈ پاکستانی‘‘ ہیں۔ معرکہِ حق میں عسکری اور سول قیادت کی سرپرستی میں ملنے والی کامیابی پر قوم کو فخر ہے۔وزیراعلیٰ
مریم نواز شریف نے کہا کہ ایران
-امریکہ کشیدگی کے دوران
پاکستان کو عالمی سطح پر عزت اور وقار ملا۔ عالمی سٹیج پر
پاکستان کا نام روشن کرنے کا کریڈٹ ہماری سیاسی و عسکری قیادت اور وزارتِ خارجہ کو جاتا ہے۔
ملک کے دو طرح کے دشمن ہیں، ایک سامنے کا جارح اور دوسرا وہ جو نظر نہیں آتا۔ نظر نہ آنے والا دشمن ’’منفی بیانیے‘‘ کے ذریعے گھروں اور گلیوں تک سرائیت کر چکا ہے۔ منفی بیانیے اور ذہن سازی کرنے والے عناصر کا مقابلہ ہم سب نے مل کر کرنا ہے۔ سرگودھا میں 6 سالہ معصوم بچی کے ساتھ درندگی اور
قتل کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے۔ سرگودھا
پولیس نے خون کے ایک معمولی دھبے کی مدد سے درندہ صفت
قاتل کو گرفتار کیا۔
خواتین اور بچوں سے زیادتی کے واقعات پر فوری نوٹس لیتی ہوں، ملزمان کی گرفتاری تک
چین سے نہیں بیٹھتی۔ کڑی نگرانی اور سخت انتظامی اقدامات کی بدولت
پنجاب میں جرائم کی شرح میں واضح کمی ہوئی۔ وزیراعلیٰ
مریم نواز شریف نے کہا کہ دور بیٹھ کر بھاشن دینا آسان ہے،
امن و امان کی اصل صورتحال کا اندازہ تب ہوتا ہے جب خود پر گزرتی ہے۔ بڑے صوبے کی چیف ایگزیکٹو ہوں، شہریوں کی جان و مال اور
کاروبار کا تحفظ میری اولین ذمہ داری ہے۔
اگر عوام، ان کے بچے اور
کاروبار محفوظ نہیں تو میں خود کو ناکام سمجھوں گی۔ ذمہ داریوں سے مکمل آگاہ ہوں، جب تک اس منصب پر ہوں انسانی اور آئینی فرائض نبھاتی رہوں گی۔ اصل مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر نشانِ عبرت بنانا حکومت کا اولین مقصد ہے۔ حکومت لوگوں کے گھروں کی تربیت تک رسائی نہیں رکھتی، یہاں علمائے کرام کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
والدین اپنے بچوں کو نہروں پر اکیلا نہ چھوڑیں
،گرمی میں ڈوبنے کے واقعات افسوسناک ہیں۔ گٹروں کے ڈھکن چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی معصوم جانوں کو خطرے میں نہیں ڈالنے دیں گے۔ وزیراعلیٰ
مریم نواز شریف نے کہا کہ بچیوں کو ایسے ٹیوشن سینٹرز یا مقامات پر اکیلا نہ بھیجیں جہاں جان کوخطرہ ہو۔
منشیات صوبے میں چائے اور کافی کی طرح عام ہو رہی تھی، ڈرونز کے ذریعے اسمگلنگ ہوتی تھی جسکا سدباب کیا۔
تعلیمی اداروں میں اساتذہ کا بچوں پر تشدد اور گھریلو تشدد جیسے معاشرتی مسائل تشویشناک ہیں۔ معاشرے کی اصلاح اور عوامی ذہن سازی کے لیے ’’منبر و محراب‘‘ کا کردار مزید مؤثر بنانا ہوگا۔ فرقہ واریت، نفرت اور دوسروں کی عزت اچھالنے جیسے منفی رجحانات کو روکنا مشترکہ ذمہ داری ہے۔
علما کرام صوبہ بھر میں امن اور رواداری کا پیغام پھیلانے کے لیے دست و بازو بنیں۔
محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے۔ وزیراعلیٰ
مریم نواز شریف نے کہا کہ شدید
گرمی میں ڈی سی اور اسسٹنٹ کمشنر فیلڈ میں رہے، سول انتظامیہ کی کارکردگی مثالی رہی۔ ’’ستھرا پنجاب‘‘ مہم کے تحت جلوس کے راستوں کی صفائی اور عطر ملے
پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا۔ جلوس کے راستوں پر اسموگ گنز اور سپرنکلز کے ذریعے
گرمی کی شدت کو کم کیا گیا۔
محرم الحرام میں
موبائل سبیلیں،
موبائل لائٹس، لنگر اور "کلینکس آن ویلز" کے ذریعے طبی کیمپس لگائے گئے۔ صوبائی وزراء نے فیلڈ میں رہ کر سکیورٹی اور انتظامی امور کی مکمل معاونت کی۔
عید الاضحی پر صوبے کی تاریخ کے بہترین صفائی انتظامات کیے گئے، کہیں آلائشیں نظر نہیں آئیں۔
عید، محرم، عید میلاد النبیﷺ ہو یا
کرسمس، ہولی، بیساکھی اور گورو نانک کا جنم دن، سب کو یکساں احترام دیتے ہیں۔
پنجاب حکومت کی کسی بھی اسکیم میں کوئی سیاسی یا مذہبی تفریق نہیں رکھی گئی۔ وزیراعلیٰ
مریم نواز شریف نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حضور اکرمﷺ کی سنت ہے، تفریق سے بالاتر سب کو یکساں مواقع دے رہے ہیں۔ جشنِ
عید میلاد النبیﷺ کی تیاریاں اور تقریبات کا آغاز آج ہی سے کر دیا جائے گا۔ حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار اقدس پر بڑے پیمانے پر اپ گریڈیشن اور توسیع کا کام جاری ہے۔
پاکپتن میں حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے مزار کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے۔ بی بی پاکدامن کے مزار کی ری ویمپنگ مکمل، زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ
مریم نواز شریف نے کہا کہ
سوشل میڈیا پر نفرت انگیز اور تفریق پیدا کرنے والا مواد فوری طور پر رپورٹ کریں۔
انٹرنیٹ پر نفرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف آخری حد تک کارروائی کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ
پاکستان کو مزید ترقی، خوشحالی اور عزت سے نوازے۔ تمام مکاتب کے جید علماء کرائم اور دیگراقلیتی مذہبی رہنمائوں نے پیغام امن کمیٹی میں مشترکہ طور پر کہا کہ امن اور ہم آہنگی کے مشن اور حکومتی نیٹ ورک کے ساتھ مکمل طور پر منسلک اور شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
محرم الحرام کے دوران کیے گئے بہترین اور فول پروف انتظامات پر عزاداروں کی طرف سے وزیرِ اعلیٰ
مریم نواز شریف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
جلوسوں کے روٹس پر سبیلیں، شربت، میڈیکل کیمپس کا قیام اور صفائی کے بہترین انتظامات دیکھنے کو ملے۔حکومت کا صفائی کا عملہ چوبیس گھنٹے متحرک رہا۔پیغام امن کمیٹی نے کہا کہ
وزیراعظم پاکستان اور عسکری قیادت (سی ڈی ایف) کی جانب سے
امریکہ، ایران اور خطے میں امن قائم کرنے کی کوششیں ایک بہت بڑی اور تاریخی کامیابی ہے، جس نے
پاکستان کا وقار بلند کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ہرزہ سرائی، جھوٹے پروپیگنڈے اور نفرت انگیز مہم کا مکمل خاتمہ کرنا اب ناگزیر ہو چکا ہے۔