شہداء کی توہین ناقابلِ قبول، مولانا فضل الرحمان قوم سے معافی مانگیں‘ سپیکر پنجاب اسمبلی
قومی مفاد، ریاستی اداروں، افواجِ پاکستان اور شہدا کے وقار کا تحفظ ہر صورت مقدم رہنا چاہیے‘ملک احمد خاں
بدھ 15 جولائی 2026 17:33
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے خلاف توہین آمیز بیانات ناقابلِ برداشت ہیں اور شہداء کی قربانیاں پوری قوم کا فخر ہیں، قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر تمام سیاسی رہنمائوں کو ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات مناسب نہیں کیونکہ جو عناصر مساجد، امام بارگاہوں، عدالتوں اور عام شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں، انہیں سیاسی جدوجہد کرنے والوں کے برابر نہیں رکھا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشتگردی، ٹرین حملوں اور کلبھوشن یادیو کے اعترافات کے بعد ریاست کی ذمہ داری دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرنا ہے، نہ کہ ان سے مذاکرات کرنا، دہشتگرد عناصر کو دوبارہ ملک میں خوف و ہراس پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اگر کسی کا موقف فوج کے سیاسی کردار پر تنقید کا ہے تو وہ ہر دور میں یکساں ہونا چاہیے، سیاسی جماعتوں کو اپنے بیانات اور موقف میں تسلسل برقرار رکھنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی تنازعات کا حل سڑکوں کے بجائے آئینی اور قانونی فورمز، خصوصاً الیکشن ٹریبونلز، کے ذریعے نکالا جانا چاہیے، قومی مفاد، ریاستی اداروں، افواجِ پاکستان اور شہدا کے وقار کا تحفظ ہر صورت مقدم رہنا چاہیے۔مزید قومی خبریں
-
این ٹی سی میں 79ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، ڈیجیٹل پاکستان کے عزم کا اعادہ
-
جشن آزادی پر نادرا کا عوام کیلئے بڑا تحفہ، کیو آر کوڈ والا نیا شناختی کارڈ متعارف
-
عسکری قیادت کی صدر مملکت اور وزیر اعظم کے ساتھ شہداکے اہلخانہ سے خصوصی ملاقات
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آج چمن میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کی رہائش گاہ پر حاضری دی
-
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی دھمکی کام کر گئی،حکومت نے مارجن بڑھا دیا
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
ملک میں سیاسی استحکام آ گیا، منفی پروپیگنڈے کے باوجود کراچی چلتا ہے، مرتضیٰ وہاب
-
سیاسی جماعتیں بلا وجہ کی پوائنٹ سکورنگ پروقت ضائع کرنے کی بجائے ملکی ترقی خوشحالی وسلامتی کیلئے مل کر کام کریں‘شافع حسین
-
الحمدللہ آج پاکستان دنیا کے طاقتور ممالک کی صف میں کھڑا ہے‘عظمیٰ بخاری
-
پاکستان عطیہ خداوندی، اتحاد و یکجہتی سے دشمن کی سازشیں ناکام بنائیں گے‘گورنرپنجاب
-
قائداعظم کا پاکستان مساوی حقوق، قانون کی حکمرانی اور رواداری کی ریاست تھا، نفیسہ شاہ
-
قائداعظم کے جمہوری و فلاحی پاکستان میں پارلیمانی نظام کا مضبوط ہونا لازم ہے، نیربخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.