کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور اسٹریٹ کرائمز کا بڑھتا طوفان سندھ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ایم پی پی
جمعہ 17 جولائی 2026 17:40
(جاری ہے)
آقاش کیس سمیت حالیہ ٹارگٹ کلنگ اور جرائم کے واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ جرائم پیشہ عناصر ایک بار پھر منظم ہونے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ شہری خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔
رہنماؤں نے کہا کہ شہر میں تاجروں، صنعت کاروں، بلڈرز اور سرمایہ کاروں کو دھمکیاں مل رہی ہیں، بھتہ طلبی کے واقعات سامنے آ رہے ہیں اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو کراچی کی معیشت، روزگار کے مواقع اور سرمایہ کاری کا ماحول مزید نقصان اٹھائے گا جس کے اثرات پورے ملک پر مرتب ہوں گے۔ایم پی پی نے کہا کہ کراچی کے عوام دوہری اذیت کا شکار ہیں۔ ایک طرف ٹوٹی ہوئی سڑکیں، سیوریج کے مسائل، پانی کی قلت، ٹریفک جام، تجاوزات اور ناقص انفراسٹرکچر شہری زندگی کو مشکل بنا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں عوام کو ذہنی اذیت اور خوف میں مبتلا کر رہی ہیں۔ شہر کے مسائل حل کرنے کے بجائے صرف دعوؤں، اعلانات اور اشتہاری مہمات پر انحصار کیا جا رہا ہے۔مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی نے کہا کہ کراچی کو سیاسی مفادات کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔ شہر کے بنیادی مسائل سالہا سال سے جوں کے توں ہیں جبکہ اربوں روپے کے ترقیاتی دعوے زمینی حقائق میں نظر نہیں آتے۔ عوام کو تحفظ، روزگار، بہتر ٹرانسپورٹ، صاف پانی اور معیاری بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جس سے مسلسل غفلت برتی جا رہی ہے۔بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت، سندھ پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں، جرائم پیشہ عناصر، بھتہ خور گروہوں، اغوا کاروں، منشیات فروشوں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائے، تاجروں اور کاروباری مراکز کو خصوصی سیکیورٹی فراہم کی جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ایم پی پی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی نے چیف جسٹس آف پاکستان، وفاقی وزارت داخلہ، گورنر سندھ اور متعلقہ اداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ کراچی میں امن و امان اور گورننس کی صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں فوڈ رائیڈر سے بدسلوکی کرنا والا شخص گرفتار
-
سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے صاحبزادے انس سرور برطانیہ کے وزیرِ تجارت مقرر
-
غیر ضروری سرکاری گاڑیوں کی خریداری، صوبائی حکومت کے خرچ پر بیرون ملک علاج پر پابندی عائد
-
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 33 ملین ڈالر اضافہ، ذخائر 22 ارب 66 کروڑ 96 لاکھ ڈالر ہو گئے
-
گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی نے تیسری تین روزہ ہیلتھ کیئر ایکسپو اینڈ کانفرنس کا افتتاح کر دیا
-
میرپور میں 24 جولائی کو ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے جلسے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل،نواز شریف جلسے سے خطاب کرینگے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
نوجوان نسل پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے، جسے معیاری تعلیم، ہنر اور احساسِ ذمہ داری سے آراستہ کرنا ضروری ہے ،فیصل کریم کنڈی
-
پنجاب میں تنخواہیں اور پنشن 31 جولائی کوادا کرنے کا فیصلہ
-
مولانا فضل الرحمان کا جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کی وفات پر اظہار افسوس
-
سندھ کو پانی کے حصے سے محروم کرنا آئین اور 1991ء کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے، نثار احمد کھوڑو
-
ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتارنادرا افسران کے اہم انکشافات
-
گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی نے تیسری ہیلتھ کیئر ایکسپو اینڈ کانفرنس کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.