نومنتخب صدرآزاد جموں و کشمیر ڈاکٹرمحمد نجیب نقی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا
مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے 32 جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر نے 13 ووٹ حاصل کیے تھے.رپورٹ
میاں محمد ندیم
جمعرات 24 ستمبر 2026
18:34
(جاری ہے)
صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہوئی، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کی کامیابی کا اعلان کیا گیا، 46 رکنی ایوان میں اسپیکر چوہدری طارق فاروق نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا، جبکہ پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی چودھری قاسم مجید کی عدم موجودگی کے باعث ان کا ووٹ شمار نہ ہوسکا. ڈاکٹر نجیب نقی کا انتخاب نئی منتخب حکومت کے قیام کے بعد اہم آئینی عہدوں کی تشکیل کے سلسلے کی تکمیل بھی ہے، اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار افتخار گیلانی وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوئے تھے جبکہ چوہدری طارق فاروق نے اسپیکر قانون ساز اسمبلی کا منصب سنبھالا تھا صدارتی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان اور چوہدری لطیف اکبر کے کاغذات نامزدگی منظور کیے تھے، پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی ریٹرننگ افسر کی نگرانی میں مکمل کی گئی. ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کی کامیابی کے ساتھ آزاد کشمیر میں صدر کے عہدے پر نئی مدت کا آغاز ہوگیا ہے نومنتخب صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی کی تقریب حلف برداری ہوئی، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی، طارق فضل چوہدری، رانا ثنا اللہ اور امیر مقام بھی تقریب میں شریک ہوئے بعد ازاں وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر ریاست منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی. وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ڈاکٹر نجیب نقی کے انتخاب پر اپنی قیادت نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور پوری پارلیمانی پارٹی کا شکر گزار ہوں انہوں نے کہا کہ اسمبلی کو مضبوط، ایوان کی حرمت اور وقار کو برقرار رکھنا ہے، اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے، کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا افتخار گیلانی نے کہا کہ پونچھ کے سات حلقوں میں انتخابات نہ ہونے پر افسوس ہے، ڈاکٹر نجیب نقی اور ان کے خاندان کی پونچھ و آزاد کشمیر کے لیے بے شمار خدمات ہیں. انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نجیب نقی کے صدر منتخب ہونے کے فیصلے پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مسئلہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے معاملات ڈاکٹر نجیب نقی سے بہتر کوئی نہیں جانتا وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اہلیان پونچھ کو مبارکباد، پونچھ کا بیٹا صدر منتخب ہوا ہے افتخار گیلانی نے کہا کہ سابق دور حکومت کی انتظامیہ ہی کام کررہی ہے، ابھی تک کوئی تبادلہ نہیں کیا، ایجوکیشن پیکج پر اعتراضات کے باعث کمیٹی قائم کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے جامع پالیسی لا رہے ہیں، پونچھ کے سات حلقوں میں جلد انتخابی عمل مکمل کرنے کی کوشش ہے. ادھر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے وزیراعظم نے ڈاکٹر نجیب نقی کے بطور صدر آزاد جموں و کشمیر انتخاب پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈاکٹر نجیب نقی کا انتخاب آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے اعتماد کا مظہر ہے. وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر نجیب نقی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے موثر کردار ادا کریں گے وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے وفاقی حکومت کے بھرپور تعاون کے عزم کا بھی اعادہ کیا.
مزید اہم خبریں
-
بہاولپورسے 17 سالہ نوجوان کو امریکی ادارے”ایف بی آئی“کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا
-
80ممالک کا آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ‘ایران اور حوثیوں کی مذمت
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہورآلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر، فضائی آلودگی کی شرح 210 ریکارڈ
-
حکومت نے ہزاروں کی تعداد میں پولیس رینجرز منگوا لی پھربھی اتنا اعتماد نہیں کہ اتنے روز پہلے ہی سب کچھ بند کر دیا، شہزاد اقبال
-
گرین ٹریکٹر اسکیم میں 7 لاکھ 50 ہزار روپے کی سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا
-
صوبوں کی تقسیم قبول نہیں، ٹی وی چینلز کے سرویز سے کیا فرق پڑتا ہے؟.شرجیل میمن
-
غزہ کی تعمیرنو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش
-
حکومت کی ناکامی اور اپوزیشن کی کامیابی ہے کہ مائنس ون فارمولا ناکام ہوگیا، حامد میر
-
آج متعدد ٹی وی چینلز پر میرے شیڈول ٹاک شوز پر پابندی لگا دی گئی، شفیع جان
-
متحدہ عرب امارات نے 24 ستمبر سے ایرانی ایئرلائنز کی پروازیں تاحکمِ ثانی معطل کردیں
-
اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں تحریک انصاف کے ساتھ معاملات طے پاسکتے ہیں، طلال چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.