متحدہ عرب امارات ، صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی دل کے کا میاب آپریشن کے بعد صحت مستحکم

اتوار 26 جنوری 2014 08:39

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جنوری۔2013ء) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کو دل کی تکلیف پر انکا آپریشن ہواہے جس کے بعد ان کی صحت مستحکم ہے۔

(جاری ہے)

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کے روز صدارتی امور کی وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کو گزشتہ روز دل کی تکلیف ہو ئی تھی جس پر انکا ڈاکٹروں نے آپریشن کیا اور اب ان کی صحت بہتر اور مستحکم ہے ہے ۔

65سالہ شیخ خلیفہ بن زید کو دل کے عارضہ کے باعث ڈاکٹر وں نے آپریشن تجویز کیا تھا وہ نومبر 2004میں یو اے ای کے صدر اور دبئی کے حکمران بنے تھے جس انکے مرحوم والد شیخ زید بن سلطان کا انتقال ہو گیا تھا جنہوں نے 1971ء میں فیڈریشن کی بنیاد رکھی ۔وہ مسلح افراد کے سپریم کمانڈر اور ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے چیئر مین بھی ہیں وہ 21برس کی عمر میں ابوطہبی کے ولی عہد بنے تھے۔