بھارت ،اے ٹی ایم مشین دودھ دینے لگی

اتوار 26 جنوری 2014 08:38

احمد آباد،بھارت (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جنوری۔2013ء)بھارت میں اے ٹی ایم مشین دودھ دینے لگی ،میڈیارپورٹ کے مطابق اے ٹی ایم مشین سے پیسے تو نکلتے ہی ہیں لیکن اگر دودھ کے پیکٹ بھی اے ٹی ایم مشین سے ملنے لگیں تو کیسا ہو گا۔

(جاری ہے)

یہ ہے any time milkاے ٹی ایم مشین، اسے بھارت کی ریاست گجرات میں مقامی کمپنی نے تیار کیاہے۔اس سے دودھ کے پیکٹ کسی بھی وقت خریدے جاسکیں گے۔اب دودھ والے کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں بس مشین میں دس روپے ڈالیں اورتین سو ملی لیٹر دودھ خرید لیں۔مشین کو بھارت کے دیگر شہروں میں بھی متعارف کرایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :