انسداد پولیو مہم ، ڈی سی او پشاور اور اساتذہ تنظیموں کے درمیان مذاکرات ناکام ، اساتذہ قومی فریضے کی انجام دہی کیلئے مہم چلائیں ، ڈی سی او ، 250روپے کی خاطر زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے ، سکولوں میں بیٹھ کر مہم چلا سکتے ہیں ، اساتذہ

اتوار 26 جنوری 2014 08:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جنوری۔2013ء) ڈپٹی کمشنر پشاور اور اساتذہ تنظیموں کے درمیان پولیو مہم چلانے کے حوالے سے مذاکرات ناکام ہوگئے ، اساتذہ تنظیموں نے پولیو مہم چلانے سے انکار کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ڈپٹی کمشنر پشاور ظہیر الاسلام اور پاکستان ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر ملک خالد کے درمیان پولیو مہم چلانے کے حوالے سے مذاکرات کا آغاز ہوا تو ڈپٹی کمشنر ظہیر الاسلام نے اساتذہ تنظیموں سے درخواست کی کہ وہ قومی فریضے کی انجام دہی کیلئے پولیو مہم چلائیں اور حکومت پولیو ٹیموں کومکمل سکیورٹی فراہم کرے گی تاہم اساتذہ تنظیموں کے صدر ملک خالد نے یہ کہہ کر پولیو مہم چلانے سے انکار کردیا کہ حکومت کی طرف سے پولیو مہم چلانے کی ذمہ داری صرف اساتذہ کی نہیں اساتذہ تنظیموں کو سکیورٹی خدشات میں سکیورٹی خدشات کے باعث پولیومہم نہیں چلا سکتے اور نہ ہی 250 روپے کی خاطر اساتذہ اپنی جان کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں البتہ سکولوں میں بیٹھ کر پولیو مہم چلا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :