آل پنجاب باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں لاہور زون کے تن سازوں عارف پرنس اور محمد آصف نے مسٹر اور مسٹر جونیئر پنجاب کا ٹائٹل جیت لیا

اتوار 26 جنوری 2014 08:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جنوری۔2013ء)آل پنجاب باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں لاہور زون کے تن سازوں عارف پرنس اور محمد آصف نے مسٹر اور مسٹر جونیئر پنجاب کا ٹائٹل جیت لیا‘ دیگر نتائج کے مطابق 89 پوائنٹس حاصل کرکے فیصل آباد زون نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ لاہور زون نے69 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ زون کے تن ساز57 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور راولپنڈی زون کے تن ساز29 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے جنہیں پوزیشن کے مطابق ٹرافیز دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :