کوئٹہ ‘ایف سی اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ‘36 گھنٹوں بعد فائرنگ کا تبادلہ ختم 4 ملزمان ہلاک‘ 8 گرفتار ‘بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد

اتوار 26 جنوری 2014 08:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جنوری۔2013ء) کوئٹہ میں ایف سی اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ 36 گھنٹوں بعد فائرنگ کا تبادلہ ختم ہوا کالعدم تنظیم کے چار ملزمان ہلاک‘ 8 کو گرفتار کرلیا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان میں پنجگور کے علاقے وشبورڈ میں دہشت گردوں نے ایک گھر پر قبضہ کرکے بارہ افراد کو یرغمال بنالیا تھا جس کے بعد فورسز نے کارروائی کی اور 36 گھنٹے تک ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوتتا رہا جس کے بعد ایف سی نے یرغمال بنائے گئے افراد کو بازیاب کرالیا اور آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ایف سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جھڑپ میں کالعم تنظیم کے انتہائی مطلوب چار دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ آٹھ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں گولہ بارود ‘ راکٹ لانچر ‘ پانچ کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔