فلپائن ، بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 56 ہوگئی ،متعدد ابھی بھی لاپتہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ، ریسکیو آپریشن تیز کردیا گیا

اتوار 26 جنوری 2014 08:41

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جنوری۔2013ء) فلپائن میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 56 ہوگئی ، تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے جاری بارشوں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایڈورڈ وڈل رو سیر میں مزید دس افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 56 ہوگئی ہے جبکہ بڑی تعداد میں افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن تیز کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :