شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رو بہ رو مذاکرات

اتوار 26 جنوری 2014 08:40

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جنوری۔2013ء)شامی حکومت اور اپوازیشن کے درمیان پہلی مرتبہ رو بہ رو مذاکرات کا آغار ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مندوب لخضر براہیمی کے ساتھ کئی روز سے جاری علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں اور مذاکرات کے بعد فریقین آمنے سامنے بات چیت کرنے پر آمادہ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جنیوا میں ہونے والی سیریئن نیشنل کولیشن کے ساتھ اس ملاقات کے لیے شامی صدر بشار الاسد نے اپنے نمائندوں کا اعلان کر دیا تھا۔ مذاکرات سے قبل شامی حکومت کا موٴقف تھا کہ عبوری قیادت پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ اپوزیشن کا کہنا تھا کہ صدر اسد کا اس بات پر اتفاق کرنا ضروی ہے کہ وہ عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :