جرمنی یورپی یونین میں رکنیت کے لیے حمایت کرے، ترک وزیر اعظم

بدھ 5 فروری 2014 04:37

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5فروری۔2014ء)ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب ا ردگان نے جرمنی پر زور دیا ہے کہ وہ ان کے ملک کی یورپی یونین میں شمولیت کی کوششوں کی حمایت کرے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بات بھی تسلیم کی ہے کہ اس مقصد کے لیے ترکی کو بھی اپنے ہاں اصلاحات کے نفاذ پر زور دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ نکتہ جرمنی کے دورے کے موقع پر دارالحکومت برلن میں ایک تھنک ٹینک کی تقریب کے دوران اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی علاقائی تنازعات کے حل میں مدد دے سکتا ہے اور اس کا یہ پہلو رکنیت کی صورت میں یورپی یونین کے لیے بھی مددگار ثابت ہو گا۔ اب سے کچھ ہی دیر قبل ایردوآن نے جرمن چانسلر میرکل سے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :