وکٹر یانوکووچ سیاسی انداز میں بحران حل کریں، جرمن وزیر خارجہ

بدھ 5 فروری 2014 04:40

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5فروری۔2014ء)جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر نے یوکرائن کی حکومت پر تنازعے کا سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک جرمن ٹیلی وژن چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر کییف حکام نے اپوزیشن کے ساتھ معاملات جمہوری انداز میں حل نہ کیے تو اسے نتائج کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں یوکرائن کی حکومت کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنے چاہییں۔ ان کے بقول اگر وکٹر یانوکووچ نے سیاسی انداز میں مسائل حل نہ کیے تو یورپی ممالک کو یوکرائن پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے بھی تیار رہنا چاہے۔

متعلقہ عنوان :